google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: عمیرہ احمد کے ناول "ایمان، امید اور محبّت"

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      عمیرہ احمد کے ناول "ایمان، امید اور محبّت"

      پردے میں چھپی رہنے والی عورتوں سے بے لباس رہنے والی عورتوں کا موازنہ کرتے ہوۓ وہ شدید کشمکش کا شکار تھا، کون بہتر تھیں؟ کون بد تر تھیں؟ اس کے ذھن میں ایک با حیا اور با پردہ مسلم عورت کا تصور کچھ اتنی سختی سے نقش ہو گیا کہ مسلم ممالک میں خاص طور پر مصر اور اردن میں نظر آنے والی بے پردہ یا بے باک قسم کی عورتوں کو وہ مسلم نہیں سمجھتا تھا یا پھر یہ سوچتا تھا کہ ان کا تعلق کسی اچھے خاندان سے نہیں-

      اسلام کے بارے میں ایک نئی بحث کا سامنا اسے تب کرنا پڑا جب سترہ سال کی عمر میں اس کے اسکول میں آنے والی ایک مسلم لڑکی کو صرف اسکارف پہننے کی وجہ سے اسکول سے نکال دیا گیا تھا- اس کے لئے یہ بات ایک جھٹکے کی طرح تھی- صرف اسکارف لینے پر اسکول سے روک دینا؟ اسکی سمجھ میں نہیں آیا کہ وہ اس ايشو پر اپنے رد عمل کا اظہار کس طرح کرے- وہ خود مسلم ممالک میں لڑکیوں کو اسکارف لیے اسکول میں آتے دیکھ چکا تھا اور اس کے لیے یہ ایک معمولی بات تھی مگر اب یہ معمولی بات نہیں رہی تھی- اس لڑکی کے والدین نے لڑکی کا اسکارف اتروانے کے بجاۓ عدالت میں مقدمہ درج کر دیا تھا اور اخبارات دھڑا دھڑ اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے-
      چند ماہ کے اندر کیس کا فیصلہ ہو گیا تھا- عدالت نے اسکول کی انتظامیہ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا- وہ لڑکی اس وقت اسکول آ سکتی تھی جب وہ اسکارف کے بغیر آتی اور وہ لڑکی اسکول نہیں آئی- اس نے کسی دوسرے اسکول میں ایڈمیشن لے لیا جہاں وہ اسکارف کے ساتھ جا سکتی تھی- اخبارات نے اسکول کی انتظامیہ پر داد و تحسین کے ڈونگرے برسا دیے تھے- جنھوں نے مسلمانوں کی طرف سے مذھبی تعصب پھیلانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا-

      اگر جج یہودی، ملک عیسائی ہو اور اپیل کرنے والا مسلمان ہو تو پھر ایسے ہی فیصلے کی توقع رکھی جا سکتی ہے- اس نے اگلے دیں کیفے ٹیریا میں اپنے ایک پاکستانی کلاس فیلو کے منہ سے طنزیہ انداز میں یہ بات سنی تھی-

      اس اسکول میں ایک لڑکی ٹاپ لیس پہن کر آ جائے گی کوئی مذھبی تعصب نہیں پھیلے گا مگر ایک مسلمان لڑکی سر ڈھانپ کر آۓ گی تو قیامت آ جائے گی- ہمارے دین کی امتیازی صفت حیا ہے اور ہماری عورتوں کے اسکارف میں انھیں یہ صفت نظر آنے لگتی ہے- اسکارف ختم کر کے یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے دین پر غالب آ گئے ہیں- یہ ہماری شناخت سے خوف کھاتے ہیں چاہے وہ ہماری عورتوں کے لباس میں نظر آۓ یا مردوں کی داڑھيوں میں-

      عمیرہ احمد کے ناول "ایمان، امید اور محبّت" سے اقتباس


      Similar Threads:

    2. #2
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Pari's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      Karachi
      Posts
      465
      Threads
      19
      Thanks
      0
      Thanked 4 Times in 4 Posts
      Mentioned
      46 Post(s)
      Tagged
      3752 Thread(s)
      Rep Power
      43

      Re: عمیرہ احمد کے ناول "ایمان، امید اور محبّت&q

      Nice Sharing..........................


      Itne chup chaap k raste b rahain gain la- ilm.......!!!
      Chhor jayein gain kissi rouz nagar shaam k baad...!!!

      [/CENTER]

    3. #3
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html ayesha's Avatar
      Join Date
      Jul 2014
      Posts
      2,117
      Threads
      446
      Thanks
      3
      Thanked 45 Times in 40 Posts
      Mentioned
      183 Post(s)
      Tagged
      6972 Thread(s)
      Rep Power
      130

      Re: عمیرہ احمد کے ناول "ایمان، امید اور محبّت&q

      gud sharng....



    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •