زیادہ وقت چیونگم چبانا نقصان دہ
امریکی یونیورسٹی کی طرف سے ہونیوالی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر لمبے عرصے تک چیونگم کھایا جائے تو اس کا استعمال جسم کو انفیکشنز کے حوالے سے کمزور بنا دیتا ہے
نیویارک (اے پی پی) امریکی یونیورسٹی کی طرف سے ہونیوالی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر لمبے عرصے تک چیونگم کھایا جائے تو اس کا استعمال جسم کو انفیکشنز کے حوالے سے کمزور بنا دیتا ہے ۔تحقیق کے مطابق ٹائیٹینم ڈائی آکسائیڈ نامی جز آنتوں کے اندر خلیات کے سٹرکچر کو نقصان پہنچاتا ہے جسکے نتیجے میں نہ صرف صحت کیلئے نقصان دہ بیکٹیریا نظام ہاضمہ میں داخل ہوتے ہیں بلکہ یہ کچھ غذائی اجزا کو جذب ہونے سے بھی روکتا ہے ۔یہ جز چیونگم اور ڈبل روٹی میں پایا جاتا ہے اور انہیں کافی عرصے تک استعمال کرنا جسم کیلئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے ۔



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out

Reply With Quote

Bookmarks