google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: اللہ بھلی کرے

    Threaded View

    1. #1
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      84

      اللہ بھلی کرے


      اللہ بھلی کرے

      منی افسانہ

      وہ اچھا خاصا بیٹھا باتیں کر رہا تھا قہقے لگا رہا تھا۔ پتا نہیں اچانک کیا ہو گیا او خو کہتا ہوا اٹھ بیٹھا اور بڑی تیزی سے گھر کی طرف بڑھ گیا۔ پیچھے سے ککو نے آواز دی اوے کیا ہوا جو بلا بتلائے بھاگ اٹھے ہو۔ ایمرجنسی۔۔۔آ کر بتاتا ہوں۔
      وہ تو چلا گیا لیکن ایک موضوع چھیڑ گیا۔
      اکی کا خیال تھا کہ اس کی بیوی کا آج کیس ہونا تھا۔ اللہ خیر کرے اور اللہ جو بھی دے نیک اور زندگی والا دے۔
      دوکڑ نے قہقہ لگایا او نئیں یار وہ کوئی دائی ہے جو کیس اس نے کرنا ہے۔
      آج اس کی کمیٹی نکلنی تھی ادھر ہی گیا ہو گا۔ بگڑ نے اپنی چھوڑی۔
      ہاں ہاں یہ ہی بات ہے۔ نکے نے گرہ لگائی
      چھوڑو یار اس کا کیا ہے کہو کچھ کرتا کچھ ہے۔ گھر سے کچھ لینے آیا ہو گا ادھر بیٹھ کر گپیں ہانکنے لگا۔ اب دو گھنٹے بعد یاد آیا ہو گا تب ہی تو دوڑکی لگا کر گیا ہے۔ بیگم شری سے چھتر کھا رہا ہوگا۔
      اس کی اس بات پر سب ہنس پڑے
      کالیے کی بات میں دم تھا لیکن مہاجے نے اپنی ہی کہہ دی۔ کسی مار پر گیا ہے ورنہ اس طرح سے نہ بھگ نکلتا۔ تم کیا جانو جانو بڑا سیانا ہے۔
      اسے ملنے گیا ہوگا۔ شبے نے ایک اور ہی شگوفہ چھوڑا۔
      اسے کیسے نیکو نے حیرت سے پوچھا
      تمہیں نہیں پتا
      نہیں تو
      ادھر کان کرو بیبو
      بیبو کون
      واہ گاؤں میں خاک رہتے ہو جگو کی بیٹی
      ہائیں میں یہ کیا سن رہا ہوں
      جی ہاں
      بڑا چھپا رستم نکلا
      پس دیوار کی کے سیکڑوں معنی نکالے جاتے ہیں، قیافوں اندازوں کا انبار لگ جاتا ہے۔ سب قریب قریب کی کہتے چلے جاتے ہیں۔ کھوج یا اسرار کھلنے کے وقت کا کوئی انتظار نہیں کرتا۔
      منچلے اپنی اپنی تشریح و وضاحت میں مصروف تھے کہ جانو آ ہی گیا اور سر سٹ کر بیٹھ گیا۔ سب اس کے منہ کی طرف دیکھنے لگے۔
      یار کچھ بکو گے یا یوں ہی منہ لمکائے بیٹھے رہو گے۔ بگی نے پوچھا
      کام نہیں ہوا۔ جانو نے تقریبا روتے ہوئے کہا
      بڑا دکھ ہوا جانو یار لیکن کون سا کام۔ بگی نے افسوسیہ انداز اختیار کرتے ہو۔
      یار تم لوگ جانتے ہو معدے کا مریض ہوں۔ آج تین دن ہوئے پوٹی نہیں آئی۔ لگا تھا پوٹی آئی ہے۔ لیٹرین میں بیٹھ بیٹھ کر تھک گیا۔ صرف ہوا سری ہے۔ ہار کر اٹھ آیا ہوں۔
      سب اس کا جواب سن کر ہنسنے لگے۔ واہ جی واہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا جگو نے ہاتھ پر ہاتھ مارتے ہوئے کہا۔
      او جگو یار تم جاہل ہو نا۔ جانو نے جوابا کہا
      ہاں جی میں جاہل ہوں تم تو دلی سے ایم آ پاس کرکے آ گئے ہو نا۔
      پاگل قبض تمام بیماروں کی ماں ہے۔ میرے اندر جو قیامت بپا ہے وہ میں ہی جانتا ہوں۔ جانو نے روتے ہوئے کہا
      ماحول ناخوشگوار ہو گیا۔ چند لمحوں کے لیے سب کو چپ سی لگ گئی۔ جگو ہی نے سوگواری سی توڑتے ہوئے کیا۔ یار کیوں پریشان ہوتے ہو اللہ بھلی کرے۔



    2. The Following 2 Users Say Thank You to Dr Maqsood Hasni For This Useful Post:

      CaLmInG MeLoDy (11-03-2016),intelligent086 (10-31-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •