کس سے اظہار مدعا کیجئے.
آپ ملتے نہیں، کیا کیجئے
.آپ تهے جس کے چارہ گر وہ جواں..
سخت بیمار ہے، دعا کیجئے. .
ایک ہی فن تو ہم نے سیکها ہے..
جس سے ملیے اسے خفا کیجئے
..ہے تقاضا میری طبیعت کا...
ہر کسی کو چراغ پا کیجئے.
.زندگی کا عجب معاملہ ہے..
ایک لمحے میں فیصلہ کیجئے.
.ملتے رہے اس تپاک کے ساتھ. .
بے وفائ کی انتہا کیجئے.
Bookmarks