google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 7 of 7

    Thread: انگلیوں کی لمبائی ایک دوسرے کی مناسبت سے

    Threaded View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      انگلیوں کی لمبائی ایک دوسرے کی مناسبت سے




      بعض ہاتھوں پر پہلی انگلی بہت چھوٹی ہوتی ہے یا پھر بعض پر اس قدر لمبی ہوتی ہے، جتنی دوسری انگلی۔جب کسی ہاتھ پر پہلی انگلی بہت زیادہ لمبی ہو، تو بہت زیادہ غروریا حکمرانی اور دوسروں پر چھا جانے کے جذبہ کی غمازی کرتی ہے۔ ایسی انگلیاں عام طور پر خطیبوں،مقرروں اور سیاستدانوں کے ہاتھوں پر دیکھنے میں آتی ہیں۔ ایسا شخص بقول شخصے، قانون کو گھر کی کنیز سمجھتا ہے۔ اگر یہ انگلی غیرمعمولی طور پر لمبی ہو ،یعنی یہ دوسری انگلی کی لمبائی کے برابر ہو، تو یہ فطرت میں حد درجہ شانِ استغنا اور برتری کی خواہش کا اظہار کرتا ہے۔ ایسا شخص ،بس ایک میں ہی ہوں، بننا چاہتا ہے۔ نپولین اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔ اس کے ہاتھ کی پہلی انگلی اس قدر لمبی تھی کہ اس کی دوسری انگلی کے برابر پہنچی ہوئی تھی۔اگر دوسری انگلی (انگشت سرطان) چوکور اور دبیز ہو تو یہ بے حد متفکر اور مغموم طبیعت کا اظہار کرتی ہے۔اگر یہ انگلی نوکیلی ہو تو اس کا ٹھیک الٹ ہوتا ہے، یعنی ایسا شخص حد درجہ بے رحم اور نکما ہوتا ہے۔ جب تیسری انگلی (انگشت شمس) لمبائی میں اسی قدر ہو ،جتنی پہلی انگلی کی لمبائی ہے، تو یہ ایسے شخص کی فطرت کی غماز ہے، جو حصول دولت کی خواہش رکھتا ہے اور عیش و طرب کا دیوانہ ہوتا ہے اگر یہ انگلی اور زیادہ لمبی ہو، یعنی دوسری انگلی کے برابر ہو، تو پھر ایسی صورت میں ایسا شخص زندگی کو ایک بازی سمجھتا ہے۔ ہر چیز کے ساتھ خواہ وہ زندگی ہو، دولت ہو، خطرہ ہو، ہر چیز پر بازی لگا دیتا ہے، لیکن ایسا شخص حد درجہ ذہانت اور صلاحیت کا مالک ہوتا ہے۔ اگر یہ تیسری انگلی وضع کے اعتبار سے چپٹی ساخت کی ہو تو یہ بہت بڑے اداکار یا فنکار کی علامت ہوتی ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی فنکارانہ صلاحیت میں ڈرامائی اور ہیجانی قوت ہمہ گیری سے بھرپور ہوتی ہے اور سامعین کا دل موہ لینے کے لیے کافی ہوتی ہے۔ جب چھوٹی یا سب سے چھوٹی انگلی لمبی اور خوب صورت ہو، تو ایسے شخص میں دوسروں پر سکہ بٹھانے کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہوتی ہے۔ جب یہ انگلی ضرورت سے زیادہ لمبی ہو اور تیسری انگلی کے ناخن تک ہو تو یہ تحریر و تقریر میں ایک عظیم قوت کا اظہار کرتی ہے اور ایسا شخص کم و بیش فلسفی ہوتا ہے۔ ایسا شخص ہر موضوع پر بڑی قدرت کے ساتھ گفتگو کر سکتا ہے۔ (کیرو کی پامسٹری کی شہرئہ آفاق کتاب ’’ہاتھ کے راز‘‘ سے مقتبس) ٭…٭…٭







      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      muzafar ali (03-26-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •