وعلیکم السلام
ٹیم ممبران اور جنرل ممبران کو اردو تہذیب فورم کی جانب سے دوسری سالگرہ مبارک
آج اردو تہذیب فورم اپنی کامیابی اور خوشی کے ساتھ دوسری سالگرہ منا رہا ہے اس پر مسرت موقعہ پرسب سے پہلے تو فورم کے ایڈمن اور روبی اکرم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جن کے زیر سایہ مجھے اور میری محنتی ٹیم کو کام کرنے کا موقعہ ملا۔ ان کی شفقت کی بدولت پوری ٹیم نے میرے زیر قیادت اپنے تمام فرائض با احسن طریقے سے سر انجام دیئے اور فورم کی ترقی میں اہم اور متاثر کن کردار ادا کیا ۔ٹیم ممبران کی محنت ، لگن ،خلوص ،وفاداری اور مستقل مزاجی قابل تعریف ہے جسکا منہ بولتا ثبوت اردو تہذیب فورم آپ کے سامنے ہے اتنے زیادہ سیکشن ہونے کے باوجود بھی ٹیم ممبران نے اپنے اپنے سیکشن کی اتنے خوب صورت طریقے سے دیکھ بھال کی جو کہ ایک مثال ہے اور اسکا عملی نمونہ یہ ہے کہ فورم اتنی چھوٹی عمر میں اپنے سے کئی بڑے اور پرانے فورمز میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے اس تمام ترقی کا سہراٹیم ممبران کے سر ہے جو ہر وقت ممبران کی راہنمائی کے لیئے مستعد اور اپنے قیمتی مشوروں سے انہیں مستفید کرتے رہے ہیں۔
میں فورم کے ممبران کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنے قیمتی مشوروں اور خوب صورت تھریڈز سے فورم کو سجایا۔
باقی ہمارےکچھ سینئیرٹیم ممبران اپنی نجی مصرفیات کی بناءفورم کو الوادع کہہ گئے جن کی کمی آج بھی ہم شدت سے محسوس کرتے ہیں ان کی تفصیل اردو تہذیب کی کہانی میں مل جائے گی اور ہمیں امید ہے انہیں جیسے ہی فرصت ملی ان کی پہلی ترجیح اردو تہزیب فورم ہی ہوگا۔
ہر ممبر اور اسکی پوسٹ فورم کا قیمتی اثاثہ ہے اور وہ ہمارے لیئے بڑی اہمیت کی حامل ہے
ہم نے سالگرہ کے اس موقعہ پر ہم نے اپنے مستند اور مستعد ٹیم ممبران کے لیئے تعریفی اسناد دینے کا انعقاد کیا ہے جوکہ آپ کے سامنے ہیں میں ان اسناد کے ساتھ ان کو مبارکباد دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں یہ اسی طرح فورم پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے فورم کے معیار اور وقار پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ فورم اسی طرح ترقی کی منزلیں طے کرتا رہے اور ہر ایک کواپنے حفظ وامان میں رکھے ۔ ہر ایک کی نیک اور جائز خواہشات پوری کرے۔
آمین یارب العالمین
شکریہ
Bookmarks