باب:مسواک کرنا۔صحیح بخاری

بَاب السِّوَاكِ وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ بِتُّ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَنَّ

مسواک کا بیان، ابن عباسؓ نے فرمایا کہ میں رات رسول اللہ ﷺ کے پاس گذاری تو میں نے دیکھا کہ آپؐ نے مسواک فرمائی۔
جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۲۴۱ / حدیث مرفوع
۲۴۱۔حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَجَدْتُهُ يَسْتَنُّ بِسِوَاکٍ بِيَدِهِ يَقُولُ أُعْ أُعْ وَالسِّوَاکُ فِي فِيهِ کَأَنَّه يَتَهَوَّعُ۔

۲۴۱۔ابو النعمان، حماد بن زید، غیلان بن جریر، ابوبردہ، اپنے والد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا تو آپ کو دیکھا کہ مسواک آپ کے دست مبارک میں ہے اور منہ میں (اس طرح) مسواک فرما رہے ہیں کہ اع اع کی آواز نکلتی ہے، جیسے (کوئی) قے کرتا ہے۔
جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۲۴۲ / حدیث مرفوع
۲۴۲۔حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ مِنْ اللَّيْلِ يَشُوصُ فَاهُ بِالسِّوَاکِ۔

۲۴۲۔عثمان بن ابی شیبہ، جریر، منصور، ابووائل، حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو اٹھتے تو اپنے منہ کو مسواک سے صاف کرتے تھے۔