باب:کپڑے میں تھوک اور رینٹ وغیر ہ لانع۔صحیح بخاری
بَاب الْبُزَاقِ وَالْمُخَاطِ وَنَحْوِهِ فِي الثَّوْبِ قَالَ عُرْوَةُ عَنْ الْمِسْوَرِ وَمَرْوَانَ خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَمَنَ حُدَيْبِيَةَ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَمَا تَنَخَّمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نُخَامَةً إِلَّا وَقَعَتْ فِي كَفِّ رَجُلٍ مِنْهُمْ فَدَلَكَ بِهَا وَجْهَهُ وَجِلْدَهُ
کپڑے میں تھوک اور رینٹ وغیرہ لگ جائے تو کیا حکم ہے؟ عروہ نے یسور اور مروان سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ ﷺ حدیبیہ کے زمانہ میں نکلے، (اس سلسلہ میں) انہوں نے پوری حدیث نقل کی (اور پھر کہا کہ) نبی کریم ﷺ نے جتنی مرتبہ بھی تھوکا وہ زمین پر گرنے کے بجائے) لوگوں کی ہتھیلیوں پر پڑا، (کیونکہ لوگوں نے غایتِ تعلق کی وجہ سے اپنے ہاتھ سامنے کردئے تھے) پھر وہ لوگوں نے اپنے چہروں اور بدن پر مل لیا۔
جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۲۳۸ / حدیث مرفوع
۲۳۸۔حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ بَزَقَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَوْبِهِ قَالَ أَبُو عَبْد اللہِ طَوَّلَهُ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔
۲۳۸۔محمد بن یوسف، سفیا ن، حمید، انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مرتبہ اپنے کپڑے میں تھوکا، ابوعبداللہ کہتے ہیں کہ ابن ابی مریم نے یحیی بن ایوب کے واسطہ سے اس حدیث کو طویل روایت کیا ہے۔
Bookmarks