کس نے یاد کیا ہے اتنی دیر گئے
دل کیوں بیکل سا ہے اتنی دیر گئےکس نے کس کی پھر دیوار پھلانگی ہےکس کا چین لٹا ہے اِتنی دیر گئےکس کی آنکھ سے آس کا تارا ٹوٹا ہےکس پر کون کھُلا ہے اِتنی دیر گئےدل کے پیڑ پہ پنکھ سمیٹے سپنوں میںہلچل سی یہ کیا ہے اِتنی دیر گئےکن آنکھوں کی نم میں گھلنے آیا ہےبادل کیوں برسا ہے اِتنی دیر گئےسو گئے سارے بچّے بھی اور جگنو بھیپھر کیوں شور بپا ہے اِتنی دیر گئےدیکھ کے ماجدؔ چندا نے بیدار کسےآنگن میں جھانکا ہے اِتنی دیر گئے٭٭٭
Bookmarks