google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: منہ کی بدبو کیسے ختم ہوگی

    Threaded View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      منہ کی بدبو کیسے ختم ہوگی



      منہ کی بدبو کیسے ختم ہوگی



      منہ سے بدبو آنا ایک ایسا مسئلہ ہے اور اس کی وجہ سے کئی بے تکلف دوست آپ کو بے عزت بھی کرسکتے ہیں۔آپ کو منہ کی بدبو سے نجات کے چند آسان طریقے بتاتے ہیں۔ بدبو کی وجہ منہ میں بدبو کی وجہ عارضی یا مستقل ہو سکتی ہے۔عارضی بو کھانوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔کچھ کھانے مثلاًپیاز اور لہسن وغیرہ کے کھانے سے منہ سے وقتی طور پر بدبو آتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ جب یہ خوارک خون میں ملتی ہے تو پھیپھڑوں سے سانس خارج ہونے کے بعد منہ سے بو آتی ہے۔اس بدبو کو مختلف کھانوں سے بچ کر روکا جا سکتا ہے۔منہ سے مستقل بو کی وجہ زبان کے اوپر بیکٹیریا کا اکٹھا ہونا ہے۔یہ بیکٹیریا اس وقت مزید پھلتے پھولتے ہیں جب ہمارا منہ خشک ہوتا ہے۔آپ کوچاہیے کہ دن میں دو بار جب برش کریں تو اپنے برش کو زبان کے اوپر بھی اچھی طرح رگڑیں تا کہ بیکٹیریا سے نجات پائی جا سکے۔آپ کو چاہیے کہ اپنے دانتوں کو بالکل صاف رکھیں۔ برش کریں کوشش کریں کہ اپنے دانتوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ ہر کھانے کے بعد دانتوں کو برش کریں تا کہ منہ میں کھانے کے رات نہ رہیں اور بو سے نجات حاصل کی جاسکے۔ منہ میںا نفیکشن اس بات کا خیال رکھیں کہ کہیں آپ کے منہ میں کوئی انفیکشن تو نہیں کیونکہ انفیکشن کی وجہ سے بھی منہ سے بو آتی ہے۔ کافی اور چائے کا کم استعمال کافی اور چائے کے استعمال سے نہ صرف دانت خراب ہوتے ہیں بلکہ اس سے منہ سے بھی بو آتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال اگر آپ کا منہ خشک ہوجائے تو پھر منہ سے بو آتی ہے۔آپ کو چاہیے کہ پانی کا وافر استعمال کریں تا کہ منہ خشک نہ ہو اور منہ سے بو بھی نہ آئے۔ پھلوں کا استعمال آپ کو چاہیے کہ چبانے والے پھل کھائیں کہ اس طرح نہ صرف منہ کی ورزش ہوگی بلکہ دانت بھی صاف رہیں گے۔گاجر، سیب،امرود، ناشپاتی وغیرہ کا استعمال کریں۔ دہی کھائیں تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہی کھانے سے منہ میں موجود خطرناک بیکٹیریا ختم ہوجاتے ہیںلہٰذا آپ کوچاہیے کہ دہی کھائیں۔ تمباکو نوشی سے پرہیز جو لوگ سگریٹ پیتے ہیں ان کے منہ سے ناگوار بو آتی رہتی ہے۔اگر آپ تمباکو کسی بھی صورت میں استعمال کرتے ہیں تو فوراًاس سے نجات حاصل کرلیں۔ دوائیوں کا استعمال بعض ادویات ایسی ہوتی یں جن کے استعمال سے منہ سے بو آنا شروع ہوجاتی ہے۔اگر آپ کو کبھی ادویات استعمال کرنے کی وجہ سے ایسا ہو تو پریشان مت ہوں اور کچھ دن انتظار کریں اور ساتھ ہی دودھ اور دہی کا استعمال کریں،یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ ٭…٭…٭







      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-17-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •