باب:استنجا کے لئے پانی کے ساتھ نیزہ لے جانا۔صحیح بخاری


بَاب حَمْلِ الْعَنَزَةِ مَعَ الْمَاءِ فِي الِاسْتِنْجَاءِ

جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۱۵۳ / حدیث مرفوع
۱۵۳۔حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ يَقُولُ کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْخُلُ الْخَلَاءَ فَأَحْمِلُ أَنَا وَغُلَامٌ إِدَاوَةً مِنْ مَاءٍ وَعَنَزَةً يَسْتَنْجِي بِالْمَاءِ تَابَعَهُ النَّضْرُ وَشَاذَانُ عَنْ شُعْبَةَ الْعَنَزَةُ عَصًا عَلَيْهِ زُجٌّ۔

۱۵۳۔محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، عطاء بن ابی میمونہ، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت الخلاء میں داخل ہوتے تھے تو میں اور ایک لڑکا (دونوں مل کر) پانی کا ایک برتن اور پھل دار لاٹھی اٹھاتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پانی سے استنجاء فرماتے تھے، نضر اور شاذان نے اس کے متابع حدیث شعبہ سے روایت کی ہے اور عنزہ سے مراد وہ لکڑی ہے جس پر پھل لگا ہو۔