باب:بیت الخلاء کے قریب پانی رکھنا۔صحیح بخاری

بَاب وَضْعِ الْمَاءِ عِنْدَ الْخَلَاءِ

جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۱۴۴ / حدیث مرفوع
۱۴۴۔حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ حَدَّثَنَا وَرْقَاءُ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْخَلَاءَ فَوَضَعْتُ لَهُ وَضُوءًا قَالَ مَنْ وَضَعَ هَذَا فَأُخْبِرَ فَقَالَ اللہُمَّ فَقِّهْهُ فِي الدِّينِ۔

۱۴۴۔عبداللہ بن محمد، ہاشم بن قاسم، ورقاء، عبید اللہ بن ابی یزید، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی علیہ السلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت الخلاء میں داخل ہوئے، تو میں نے آپ کے لئے وضو کا پانی رکھ دیا (جب آپ وہاں سے نکلے، تو فرمایا یہ پانی کس نے رکھا ہے؟ آپکو بتلادیا گیا، تو آپ نے فرمایا کہ اے اللہ اسے دین میں سمجھ عنایت فرما۔