باب:نماز بغیر وضوء کے قبول نہیں ہوتی۔۔صحیح بخاری

بَاب لَا تُقْبَلُ صَلَاةٌ بِغَيْرِ طُهُورٍ

جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۱۳۶ / حدیث متواتر : مرفوع
۱۳۶۔حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُقْبَلُ صَلَاةُ مَنْ أَحْدَثَ حَتَّی يَتَوَضَّأَ قَالَ رَجُلٌ مِنْ حَضْرَمَوْتَ مَا الْحَدَثُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ فُسَاءٌ أَوْ ضُرَاطٌ۔

۱۳۶۔اسحاق بن ابراہیم، حنظلی، عبدالرزاق، معمر، ہمام بن منبہ، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص بے وضو ہو جائے، اس کی نماز اس وقت تک قبول نہیں ہوتی، جب تک وضو نہ کر لے، حضر موت کے ایک شخص نے کہا کہ اے ابوہریرہ حدث کیا چیز ہے؟ انہوں نے کہا کہ فساء یا ضراط۔