اس نے دور رہنے کا مشورہ بھی لکھا ہے
ساتھ ہی محبت کا واسطہ بھی لکھا ہے
اس نے یہ بھی لکھا ہے میرے گھر نہیں آنا
صاف صاف لفظوں میں راستہ بھی لکھا ہے
کچھ حروف لکھے ہیں ضبط کی نصیحت میں
کچھ حروف میں اس نے حوصلہ بھی لکھا ہے
شکریہ بھی لکھا ہے دل سے یاد کرنے کا
دل سے دل کا ہے کتنا فاصلہ بھی لکھا ہے
کیا اسے لکھیں محسن کیا اسے کہیں محسن
جس نے کرکے بےجان پھر جان۔جان بھی لکھا ہے



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out


Reply With Quote
Bookmarks