google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 6 of 6

    Thread: یہ کھائیں،زندگی بڑھائیں

    Threaded View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      یہ کھائیں،زندگی بڑھائیں



      یہ کھائیں،زندگی بڑھائیں



      فائزہ نذیر احمد
      طبی سائنس نے ایسی غذائوں کا تعین کیا ہے جو اینٹی آکسائیڈن سے بھرپور ہوتی ہیں اور عمر بڑھنے کے نتیجے میں لاحق ہونے والے امراض جیسے دل کی بیماریاں اور کینسر وغیرہ سے تحفظ مل سکتا ہے۔آئیے آپ کو ایسی ہی چند غذائوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو زندگی کو طول دینے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ ڈارک چاکلیٹ چاکلیٹ کس کو پسند نہیں ہوتی تاہم کیا آپ کو معلوم ہے کہ ڈارک چاکلیٹ فلیونوئڈز اور اینٹی آکسائیڈنٹ سے بھرپور ہوتی ہے اور یہ دونوں خون کی شریانوں میں لوتھڑے بننے اور سوجن کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق جسمانی سوجن بڑھاپے اور اس سے متعلقہ امراض کا باعث بنتی ہے، لہذا سوجن پر قابو پانے والی غذا طویل زندگی کی کنجی ثابت ہوسکتی ہے۔ گوبھی گوبھی خاص طور پر اس کی ایک قسم بروکلی کینسر سے تحفظ دینے والے کیمیکلز جیسے سلفرفین سے بھرپور ہوتی ہے، ایک تحقیق کے مطابق بروکلی کو استعمال کرنے والے افراد طویل زندگی پاتے ہیں جس کی وجہ اس کا کینسر کے ساتھ ساتھ موٹاپے میں کمی، ذیابیطس اور بلڈ پریشر جیسے امراض کی شدت میں کمی لانا ہے۔ نٹس یادہ استعمال ہوتا ہے، سالن سے لے کر سلاد تک ہر جگہ ہی ٹماٹر نظر آجاتے ہیں، اس کا استعمال کئی اقسام کے کینسر، شریانوں سے متعلق امراض اور ہڈیوں کی کمزوری جیسے امراض کا خطرہ کم کرتا ہے۔ اسی طرح یہ وٹامن سی اور اینٹی آکسائیڈنٹ لائیکو پین سے بھرپور ہوتا ہے جو کئی طبی فوائد کا باعث ہوتا ہے۔ بیریز اسٹرابری، بلیو بیری اور دیگر بیریز ذائقے دار ہونے کے باعث بیشتر افراد کو پسند ہوتے ہیں جبکہ ان میں متعدد اینٹی آکسائیڈنٹ ہوتے ہیں جو بڑھاپے کی جانب سفر کو سست کردیتے ہیں۔ خاص طور پر ان کا استعمال دماغی افعال اور پٹھوں کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔ زیتون کا تیل زیتون کے تیل کے فوائد سے کون انکار کرسکتا ہے درحقیقت اسے دنیا بھر میں صحت بخش غذائی عادات کے لیے بہترین مانا جاتا ہے۔ اس تیل میں شامل صحت بخش فیٹس عمر بڑھنے کے ساتھ جسمانی و دماغی کارکردگی میں آنے والی کمی کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتے ہیں جبکہ یہ دل کو بھی صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ مچھلی مچھلی کو کسی بھی طریقے سے پکا کر غذا کا حصہ بنائیں درحقیقت وہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ دماغی تنزلی کو تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ جسمانی ورم یا سوجن کی بھی روک تھام کرتے ہیں۔ اسی طرح یہ ذیابیطس اور بلڈ پریشر کو معمول پر لانے کے لیے بھی فائدہ مند قرار دی جاتی ہے۔ مصالحے دار کھانے اگر تو آپ کو مرچ مصالحہ پسند ہے تو یہ زندگی کو طویل کرنے میں بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ چین میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جو لوگ مصالحے دار غذائوں کے شوقین ہوتے ہیں ان کا قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، خاص طور پر کینسر اور امراض قلب سے تحفظ ملتا ہے جس کے باعث ان جان لیوا بیماریوں سے موت کا خطرہ خودکار طور پر کم ہوجاتا ہے۔ سبز چائے چائے یا کافی نہ ملے تو کوئی بات نہیں مگر اپنے روزمرہ کے معمولات میں سبز چائے کے ایک کپ کو ضرور شامل کرلیں۔ سبز چائے میں ایک جز کیٹی چینز شامل ہوتا ہے جو دل کو بیماریوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایک جاپانی تحقیق کے مطابق دن بھر میں کئی کپ سبز چائے پینے والے امراض قلب اور فالج سے کافی حد تک محفوظ رہتے ہیں اور ان کی عمر بھی زیادہ ہوتی ہے۔ لہسن لہسن کا استعمال کسی بھی شوربے والے کھانے کا ذائقہ بہتر بنا دیتا ہے اور اس کا استعمال ضرور کرنا چاہئے کیونکہ یہ زندگی کی مدت بڑھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ اس میں اینٹی آکسائیڈنٹ کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے جو بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ پالک ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ روزانہ کچھ مقدار میں پالک یا کسی بھی سبز پتوں والی سبزی کا استعمال عمر بڑھنے کے ساتھ دماغی صلاحیتوں میں آنے والی کمی کو روکتا ہے۔ ان سبزیوں میں وٹامن کے کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور جسم کو اضافی فائبر بھی فراہم کرتی ہیں جس سے کھانے کے دوران جلد پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے او رموٹاپے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ سیب سیب اینٹی آکسائیڈنٹ کے حصول کا ایک اور بہترین ذریعہ ہے۔ روزانہ ایک سیب کھانا واقعی بہت فائدہ مند ہوتا ہے مگر چھلکوں کے ساتھ کھانا ضروری ہے، جس میں متعدد صحت بخش اجزاء ہوتے ہیں۔ اس میں فائبر بھی پایا جاتا ہے جو معدے کے نظام کو صحت مند رکھتا ہے اور دل کے امراض کی روک تھام کرتا ہے۔ ٭…٭…٭





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following 2 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      KhUsHi (11-19-2016),Moona (02-17-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •