google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 8 of 8

    Thread: لقوہ کا علاج

    Threaded View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      لقوہ کا علاج



      لقوہ کا علاج



      ڈاکٹر آصف محمود جاہ
      لقوہ کی بیماری چہرے کی نرو کی سوجن یا انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے چہرہ ٹیڑھا ہو جاتا ہے۔ آنکھیں کھلی رہ جاتی ہیں اور منہ سے پانی نکلتا رہتا ہے۔ آدمی چنگا بھلا سوتا ہے اور صبح اٹھتا ہے تو اچھا بھلا چہرہ ٹیڑھا ہوتا ہے۔ اس بیماری کے علاج کے لیے مختلف دوائیں استعمال کی جاتی ہیں۔ جن میںسے کچھ درج ذیل ہیں: مختلف قسم کے انجکشن سٹیرائیڈ دوائیں مختلف قسم کی ہومیو پیتھک اور حکیمی دوائیں مضر اثرات:لقوہ کی بیماریوں میں استعمال ہونے والی مختلف قسم کی دوائوں کے مضر اثرات دوا کے استعمال کے انحصار پر ہیں۔ زیادہ تر سٹیرائیڈز دوائیں دی جاتی ہیں۔ سٹیرائیڈ دوائوں کے مضر اثرات پہلے بیان کئے جا چکے ہیں۔ احتیاط:٭دوا ہمیشہ ڈاکٹر کے مشورہ سے استعمال کریں۔ ٭ سٹیرائیڈز دوائوں کی مقدار ڈاکٹر کے مشورہ سے بتدریج کم کرنا پڑتی ہے اس لیے اس دوران ڈاکٹر سے رابطہ ضروری ہے۔ ٭ لقوہ کی بیماری کے دوران مختلف قسم کے مقویٔ صحت مشروبات اور ٹیکے استعمال کرنے کا کوئی فائدہ نہیں اس لئے ان کے استعمال سے پرہیز کریں۔ دوا کی نوعیت اور ضرورت کی اہمیت:گو کہ لقوہ میں مختلف قسم کی دوائیں استعمال کی جاتی ہیں لیکن اس دوران زیادہ تر دوائوں کا کوئی خاص اثر نہیں ہوتا کیونکہ یہ بیماری چہرے کی نسFacial Nerveکی سوجن یا انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اس میں زیادہ تر سٹیرائیڈ کا استعمال ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ استعمال ہونے والی مختلف قسم کی قیمتی دوائوں، جن میں مختلف قسم کے ٹیکے، گولیاں، شربت وغیرہ ہوتے ہیں، کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ الٹا ان کی وجہ سے نقصان ہو سکتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ لقوہ کی بیماری میں غیر ضروری دوائوں کا استعمال نہ کیا جائے۔ زیادہ تر مریضوں میں بیماری خودبخود ٹھیک ہو جاتی ہے۔ دوائوں سے زیادہ فزیوتھراپی کام آتی ہے۔ آسان اور متبادل علاج:٭ دیگر بیماریوں کی طرح لقوہ کی بیماری میں بھی بالکل پریشان نہ ہوں۔ بیماری کچھ دنوں بعد خود ہی ختم ہو جائے گی۔ دوائوں سے زیادہ فزیوتھراپی پہ انحصار کریں۔ ٭ بیماری کے دوران اچھی خوراک تازہ سبزیاں، تازہ پھل و سوپ وغیرہ استعمال کریں۔ ٭ لقوہ کی بیماری میں زیادہ پروٹین والی اشیاء استعمال کریں۔ ٭ کبوتر کا گوشت استعمال کرنا اور اس کا سوپ پینا فائدہ مند ہوتا ہے۔ ٭ چہرے کی مکمل صفائی رکھیں۔ آنکھوں کو گرد سے بچانے کے لیے چشمہ استعمال کریں۔ ٭ زیادہ حکیموں اور ویدوں کے چکر میں نہ پڑیں۔ ٭ اچھے فزیوتھراپسٹ سے مشورہ کریں۔ چہرہ کی ہلکی پھلکی ورزشیں جن میں منہ پھلانا، ماتھے پر بل ڈالنا، زور زور سے پھونک مارنا اور غبار پھیلانا بھی شامل ہیں کو بار بار کرنے سے بھی بیماری دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-17-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •