google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: آپ کی وہ6 عام عادات جو ذیابیطس کا خطرہ بڑھا&a

    Threaded View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      آپ کی وہ6 عام عادات جو ذیابیطس کا خطرہ بڑھا&a



      آپ کی وہ6 عام عادات جو ذیابیطس کا خطرہ بڑھانے کا باعث بن سکتی ہیں



      موٹاپا یا ناقص غذائی عادات ہی جان لیوا مرض ذیابیطس کا باعث بننے والی وجوہات نہیں بلکہ اس میں آپ کا اپنا ہاتھ بھی ہوتا ہے۔ہوسکتا ہے آپ یہ جان کر حیران ہوجائے کہ آپ کی روزمرہ کی عام عادات بھی آپ کو اس خطرناک مرض کا شکار بنا سکتی ہیں۔یہاں ایسی ہی چند عادات کا ذکر کیا گیا ہے، جن کو طبی سائنس نے ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا باعث قرار دیا ہے۔ کافی یا چائے سے دوری اختیار کرلینا چائے یا کافی پینا ایسا خراب بھی نہیں۔ مختلف طبی رپورٹس میں ثابت ہوا ہے کہ کافی یا چائے نوشی ذیابیطس ٹائپ ٹو میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم کرتا ہے۔ ہاورڈ سکول آف پبلک ہیلتھ کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ روزانہ چھ کپ کافی کا استعمال ذیابیطس کا خطرہ 33 فیصد تک کم کردیتا ہے۔ چائے اور کافی میں موجود مخصوص اجزاء انسولین کی مزاحمت کو کم کرتے ہیں اور گلوکوز میٹابولزم کو فروغ دیتے ہیں، جو گلوکوز کو توانائی میں منتقل کرنے میں مدد دیتا ہے۔ رات گئے تک جاگنے کے عادی اگر رات گئے کا وقت آپ کے لیے دن کا پسندیدہ حصہ ہے ،تو آپ خود ذیابیطس کے خطرے دے رہے ہیں۔ ایک حالیہ کورین طبی تحقیق کے مطابق جو لوگ رات گئے یا علی الصبح تک جاگتے رہتے ہیں، ان میں ذیابیطس کے مرض تشکیل پانے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے، چاہے وہ سات سے نو گھنٹے کی نیند ہی کیوں نہ لیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ رات گئے تک جاگنے والے مصنوعی روشنی جیسے ٹیلیویژن اور موبائل فون کی روشنی کی زد میں زیادہ آتے ہیں، جس سے انسولین کی حساسیت میں کمی اور بلڈ شوگر ریگولیشن خراب ہوتی ہے۔ غذا میں پروبائیوٹیکس نہ ہونا ایک امریکی تحقیق کے مطابق اگر معدے میں اچھے کی جگہ خراب بیکٹیریا کی مقدار بڑھ جائے تو ذیابیطس کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ معدے کو اچھے بیکٹیریا یعنی پرو بائیوٹیکس کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ غذا کو مناسب طریقے سے ہضم کیا جاسکے۔ ان کی کم تعداد سے سوجن پیدا ہوتی ہے، جو انسولین کی مزاحمت کا باعث بن سکتی ہے۔ دہی، پنیر اور ایسے ہی دیگر غذائیں معدے کے لیے بہترین بیکٹیریا سے بھرپور ہوتی ہیں۔ سورج کی روشنی میں کم نکلنا یہ ٹھیک ہے کہ سورج کی مضرصحت شعاعوں سے تحفظ ضروری ہے، مگر اس کے لیے باہر نہ نکلنا یا دھوپ سے بچنا ذیابیطس کے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ اسپین میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی ذیابیطس ٹائپ ٹو کا باعث بن سکتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وٹامن ڈی لبلبے کے افعال کو ٹھیک رکھنے میں مددگار ہے ،جو انسولین کو پیدا اور بلڈ شوگر کو ٹھیک کرنے کا کام کرتا ہے۔ چھٹی کا دن ٹی وی کے سامنے گزارنا ایک امریکی تحقیق کے مطابق ٹی وی کے ساتھ گزارے جانے والا ہر گھنٹہ ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے خطرے کو لگ بھگ چار فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ بہت زیادہ بیٹھنا معدے کے اردگرد چربی کے جمع ہونے کا باعث بنتا ہے ،جس سے توند نکلتی ہے۔ یہ اضافی چربی جسم میں انسولین کی حساسیت کو کم کرکے ذیابیطس کا مریض بناسکتی ہے۔ ناشتے سے گریز صبح اٹھ کر ناشتہ نہ کرنا ،نہ صرف دن کے باقی حصے میں آپ کے اندر نقاہت کا احساس برقرار رکھتا ہے بلکہ یہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کو دعوت دینے کے مترادف ہوتا ہے۔ ایک امریکی تحقیق کے مطابق جب لوگ جسم کو غذا سے محروم رکھتے ہیں تو انسولین کا لیول متاثر ہوتا ہے اور بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنا مشکل ترین امر ہوجاتا ہے۔ (انٹر نیٹ سے ماخوذ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-17-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •