کیا تجھے شرم نہیں آتی کہ تو اسے حکم کرتا ہے کہ وہ تیری قسمت کو بدل ڈالے۔ کیا تو اُس سے زیادہ حاکم اور زیادہ عادل ہے اور اُس سے رحم والا ہے تو اور ساری خلقت اُس کے بندے ہیں وہ تیرا بھی اور ان کا بھی منتظم ہے اگر تو دنیا اور آخرت میں اُس کی صحبت کا خواہش مند ہے تو سکون، خاموشی اور گونگا رہنا لازم پکڑ۔