google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: آپ کی 5 عادتیں جو موٹاپے کی وجہ بن سکتی ہیں

    Threaded View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      آپ کی 5 عادتیں جو موٹاپے کی وجہ بن سکتی ہیں




      آپ کی 5 عادتیں جو موٹاپے کی وجہ بن سکتی ہیں




      زرتاشیہ میر
      عمومی طور پر زیادہ کھانے یا بے وقت کھانے کو موٹاپے کی وجہ سمجھا جاتا ہے، لیکن موٹاپے کی ایسی کئی اور وجوہات بھی ہیں جن سے آپ ناواقف ہوسکتے ہیں۔ 1۔بڑی پلیٹ میں کھانا: جو لوگ بڑی پلیٹوں میں کھانا پسند کرتے ہیں ان کا، چھوٹی پلیٹ میں کھانے والوں کی نسبت وزن بڑھنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے، کیونکہ جب آپ بڑی پلیٹ میں کھانا چاہتے ہیں تو اس میں کھانا بھی زیادہ نکالتے ہیں اور یوں چھوٹی پلیٹ میں کھانے والوں کی نسبت آپ جانے انجانے میں زیادہ کھالیتے ہیں۔ 2۔بڑے لقمے لینا: یہ مانا جاتا ہے کہ جو لوگ کھاتے وقت بڑے لقمے لیتے ہیں، وہ چھوٹے لقمے لینے والوں کی نسبت زیادہ کیلوریز حاصل کرتے ہیں کیونکہ بڑے لقمے کھانے والے افراد کھانا ٹھیک سے نہیں چباتے جو موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے، لہٰذا کھانا ٹھیک سے چبانے کی عادت اپنائی جانی چاہیے تاکہ کھانے کا اچھی طرح احساس ہو۔ 3۔وافر مقدار میں پانی نہ پینا: موٹاپے کا تعلق آپ کے پانی پینے کی مقدار سے بھی ہوسکتا ہے۔ جو لوگ کم پانی پیتے ہیں ان کا زیادہ پانی پینے والوں کی نسبت وزن بڑھنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے، کیونکہ پانی آپ کے جسم سے ایسے مادوں کو باہر کردیتا ہے جو وزن بڑھانے کا باعث بنتے ہیں۔ 4۔مکمل آرام نہ کرنا: صرف کھانے کی مقدار اور عادات ہی نہیں بلکہ دیگر عوامل بھی موٹاپے کا باعث بن سکتے ہیں، جن میں مکمل آرام نہ کرنا بھی ایک بڑی وجہ ہے کیونکہ آرام کے دوران بھی آپ کا جسم چربی پگھلاتا ہے اور موٹاپے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ 5۔غیر صحت مند دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا: انسانی صحت اور موٹاپے کے حوالے سے ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ ایسے افراد کے ساتھ وقت گزارتے ہیں جو غیر صحت مند غذا کھانے پینے کے شوقین ہوں تو آپ نہ چاہتے ہوئے اپنے لیے وہی کھانا آرڈر کرلیتے ہیں اور غیر صحت مند کھانا موٹاپے کی بڑی وجوہات میں شامل ہے۔ ٭…٭…٭



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-17-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •