google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 7 of 7

    Thread: زیادہ بچوں والی خواتین طویل عمر پاتی ہیں، 

    Threaded View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      زیادہ بچوں والی خواتین طویل عمر پاتی ہیں، 



      زیادہ بچوں والی خواتین طویل عمر پاتی ہیں، تحقیق میں انکشاف




      برٹش کولمبیا، کینیڈا: ماہرین نے صحت نے مشورہ دیا ہے کہ جو خواتین لمبی زندگی چاہتی ہیں وہ اپنی اولاد میں مزید اضافہ کریں۔
      ماہرین صحت کے مطابق ایک نئے مطالعے سے یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ جن خواتین کے بچے زیادہ ہوتے ہیں ان کے ڈی این اے کے کناروں پر موجود ٹیلومرز کم یا بے اولاد خواتین کے مقابلے میں چھوٹے ہوتے ہیں جو باقی ماندہ کم زندگی کو ظاہر کرتے ہیں کیونکہ وہ تمام جسمانی خلیات کے بوڑھے ہونے کو ظاہر کرتے ہیں۔ اسی لیے طویل ٹیلومرز لمبی زندگی کی وجہ ہوتے ہیں، پھرایک بچے کے ٹیلومرز 60 سالہ شخص کے ٹیلومرز سے دراز ہوں گے۔
      برٹش کولمبیا کی یونیورسٹی نے تحقیق کے لیے 75 خواتین کے منہ کی رطوبت سے لیے گئے ڈی این اے کا جائزہ لیا اور ان کے ٹیلومرز کی لمبائی کو ناپا جن میں ایسی خواتین کے ڈی این اے کا جائزہ لیا گیا جو اوسطاً 13 سال بڑی یا چھوٹی تھیں تاکہ قدرتی طور پر کم ہوتے ٹیلومرز کو ناپا جاسکے۔ ماہرین کے مطابق نتیجے کے طور پر خواتین میں ٹیلومرز کی لمبائی اور ان کے بچوں کی تعداد میں ایک تعلق کا انکشاف ہوا۔
      اپنی نوعیت کا یہ اولین مطالعہ کرنے والے سائنسدان کا کہنا ہےکہ پہلے کہا جاتا تھا کہ اولاد کی کثرت خاتون کو تیزی سے بڑھاپے کی طرف دھکیلتی ہے لیکن نتیجہ الٹا نکلا۔ سائنسدان کے مطابق زیادہ بچوں والی خواتین کے ٹیلومرز دوسری خواتین کے مقابلے میں طویل تھےجس کی وجہ ایک ہارمون ایسٹروجن ہے جو حمل کے دوران بڑھ جاتا ہے اور یہ بڑھا ہوا ہارمون ٹیلومرز کے سکڑنے کو روکتا ہے۔
      ماہرین کا خیال ہے کہ گھر، سماج اور قدرتی ماحول بھی ٹیلومرز کی طوالت پر اثر ڈالتے ہیں کیونکہ زیادہ بچوں والی خواتین کو اطراف اور عزیزوں کی جانب سے مدد اور تائید بھی ملتی رہتی ہے، معاشرتی مدد کسی بھی شخص میں تحفظ کا احساس دلاتی ہے جس سے اس کے جسم کی میٹابولک توانائی بڑھتی ہے جو خلیات کو ٹوٹنے پھوٹنے سے بچاتی ہے۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-17-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •