google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: لارڈکچنر گارڈن

    Hybrid View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      لارڈکچنر گارڈن



      لارڈکچنر گارڈن



      ہماری کشتی دریا کے عین وسط میں ایک بڑے سے اور ہرے بھرے جزیرے پر ٹھہر گئی۔ سب سیاح اتر کر اپنے گائیڈ کی معیت میں اوپر چڑھے۔ گائیڈ نے بتایا کہ دریا کے عین وسط میں واقع اس جزیرے کا نام انگریزی فوج کے مشہور اور جلاد قسم کے جرنیل لارڈ کچز کے نام پر کچز گارڈن (Lord Kitchner Garden )رکھا گیا تھا، یہ وہی لارڈ کچز ہے، جس نے متحدہ ہندوستان میں جلیانوالہ باغ کے مقام پر نہتے اور بے گناہ افراد پر بلا جواز فائرنگ کروا کر ایک ہزار سے زیادہ معصوم لوگ مروا دیئے تھے، جو ایک جلسے میں شرکت کے لئے وہاں اکٹھے ہوئے تھے۔ سوڈان میں بھی مہدی سوڈانی کی اسلامی تحریک کو کچلنے میں اس کا بہت بڑا اور گھنائوناکردار تھا۔ اس نے نہ صرف اس تحریک کے اہم رہنمائوں کو چن چن کر قتل کیا بلکہ جوش انتقام میں اس کے بانی محمد مہدی سوڈانی کے مقبرے کو نہ صرف دھماکے سے اڑادیا بلکہ اس کی لاش کو نکال کر اس کی بے حرمتی بھی کی۔اس کے صلے میں حکومتِ برطانیہ نے اسے یہ خوبصورت جزیرہ انعام کے طور پر عطا کیا تھا۔ اس جزیرے کے بارے میں مشہور تھا کہ یہاں دنیا کے قریباً ہر حصے میں پائے جانے والے درختوں اور پودوںکو لا کر لگایا گیا تھا۔ شائد ہی کہیں ایک جگہ پر اتنی انواع اور اقسام کے درخت ہوں گے، جتنے یہاں تھے ۔ یہی وجہ ہے کہ بعد میں اس کا نام جزیرہ النباتات یعنی Botanical Garden پڑ گیا اور اب یہ اسی نام سے پہچانا جاتا ہے۔ بہت کم لوگ اب اس کو کچنر گارڈن کے نام سے جانتے اور پکارتے ہیں۔ گائیڈ ہمیں سیڑھیوں سے لے کر اوپر چڑھ گیا اور ہم اس سرسبز جزیرے میں داخل ہوگئے ،جس میں چاروں طرف سبزہ، پھولوں سے لدی ہوئی جھاڑیاں، ہر قسم اور ہر قدو قامت کے پودے اور درخت موجود تھے۔ ان میں واقعی ہی کچھ تو ایسے درخت تھے، جو پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں ہی پائے جاتے تھے اور کچھ افریقی صحرائی جھاڑیوں کے علاوہ یورپ اور امریکا سے آئے ہوئے برفانی علاقوں کے بلند و بالا درخت تھے۔ ایسے مختلف خطوں اورموسموں کے پودوں اور درختوں کو یکجا کرنا اور پھر ان کو مصر کے گرم موسمی اثرات سے بچانا واقعی ایک بہت کٹھن کام تھا۔ جزیرے پر مختلف سمتوں کو جاتے ہوئے خوبصورت راستوں پر ٹائلوں کی راہ داریاں بنائی گئی ہیں، جو گھنے درختوں کے جھنڈ میں داخل ہو جاتی ہیں۔ بعض جگہ تو یہ درخت اتنے گنجان ہو جاتے ہیں کہ دن کو رات کا گمان ہوتا ہے اور ان کے نیچے مستقل اندھیرا چھایا رہتاہے۔ راہداریوں میں آہنی ستونوں پر خوبصورت پھولدار بیلیںچڑھی ہوئی ہیں۔ جگہ جگہ سیاحوں کے لئے بنچ لگا دیئے گئے ہیں، جہاں بیٹھ کر وہ گرمی کی تپش سے محفوظ رہ کرنیچے بہنے والے خوبصورت دریا کا نظارہ کرسکتے ہیں ۔دور آتی جاتی بادبانی کشتیاں ان چھوٹی چھوٹی کاغذی کشتیوں کی یاد دلاتی ہیں، جو بچپن میں ہم کاپیوں سے کاغذ پھاڑ کر بناتے اور پھر بارش کے جمع ہوجانے والے پانی میں تیرا یا کرتے تھے۔ یہ کوئی اتنا بڑا جزیرہ تو تھا نہیں کہ کسی کے گم ہوجانے کا اندیشہ رہتا، اس لئے میرے ساتھی اپنی مرضی کی راہ داریوں پر نکل گئے اور حیرت زدہ ہوکر ایک ایک درخت کو چھان پھٹک کر دیکھنے لگے۔ جزیرے کے عین وسط میں ایک چھوٹا سا ریسرچ سینٹر بنا ہوا تھا، جو غالباً اس وقت بند تھا۔ وہاں ایک مصری چوکیدار، سیاحوں کی سرگرمیوں سے بے نیاز بنچ پر بیٹھا حقے کے گہرے گہرے کش لگا رہا تھا۔ (محمد سعید جاوید کی تصنیف ’’مصریات‘‘ سے مقتبس) ٭…٭…٭



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-10-2016)

    3. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: لارڈکچنر گارڈن

      Nice Sharing
      Thanks for Sharing


    4. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: لارڈکچنر گارڈن






      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    5. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-10-2016)

    6. #4
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      16

      Re: لارڈکچنر گارڈن

      @intelligent086 thanks 4 informative sharing


    7. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (02-11-2016)

    8. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: لارڈکچنر گارڈن

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      @intelligent086 thanks 4 informative sharing




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    9. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-11-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •