چھاگل یا کنگھی
سائنس کی ہر ایجاد انسانی ذات کو آسانی پہچانے کے لیے کی جاتی ہے۔ خواتین کی ہی مثال لے لیں۔ اگر کبھی ان کے بیگ دیکھنے کا اتفاق ہو تو آپ حیران ہو ں گے کہ اس میں پورے بیوٹی سیلون کا سامان بھرا ہوتاہے۔ اسی سامان میں ایک چھوٹا پرس بھی نظر آئے گا۔ وہ سارا دن اس بیگ کو لیے گھومتی رہتی ہیںاس میں اتنی گنجائش نہیں کہ ایک بوتل پانی کی ہی رکھ لیں۔ اس مشکل کا حل یہ نکالا کہ بالوں میں کرنے والے برش کو ہی چھاگل بنا دیا۔ اس کا ڈھکن کھولیںا ور ٹھنڈا پانی پیش ورنہ یہ برش بالوں میں کنگھی تو کرتا ہی ہے۔
Bookmarks