پانی پت میں زبردست جنگ
ابراہیم لودھی اور بابر کے درمیان پانی پت میں زبردست جنگ ہو رہی تھی۔ ابراہیم کی فوجیں بری طرح کٹ رہی تھیں۔ وہ یہ منظر حسرت و مایوسی سے دیکھ رہا تھا۔ کسی نے کہا ’’جہاں پناہ ! ہماری فوجوں کے حوصلے پست ہو چکے ہیں اس صورت حال میں بہتر ہے کہ آپ جنگ کے میدان سے ہٹ جائیں اگر آپ بچ گئے تو ہم ایک اور فوج بھرتی کر کے ایک نہ ایک دن مغلوس کو مار بھگائیں گے‘‘۔ ابراہیم نے جوا ب دیا ’’ایک بادشاہ کے لیے میدان سے بھاگ نکلنا سخت بے عزتی کی بات ہے۔ ہمارے خیر خواہ اور دوست کثرت سے کٹ رہے ہیں۔ لاشیں ہی لاشیں نظر آرہی ہیں ہم ان کے بغیر زندہ رہ کر کیا کریں گے۔ ہم بھی ان کے ساتھ موت کو لبیک کہیں گے۔ میدان سے کسی بھی صورت نہیں ہٹیں گے‘‘۔ ابراہیم لڑتے لڑتے موت کی گود میں جا سویا ،بابر کو اطلاع دی گئی۔ بابر پر اس کی موت کا گہرا اثر ہوا۔ بہادر سلطان کو پورے اعزاز کے ساتھ دفن کیا گیا۔
Bookmarks