google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 8 of 8

    Thread: بیویاں یا بیماریاں

    Hybrid View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      بیویاں یا بیماریاں



      بیویاں یا بیماریاں



      راجندر سنگھ بیدی

      جب سے دنیا بنی ہے ’بیویاں بیمار ہوتی آئی ہیں‘ چنانچہ میرے حصے میں جو بیوی آئی وہ بھی بیمار تھی۔ بیویاں اپنی بیماری کی سب سے بڑی وجہ اپنا شوہر بتاتی ہیں ورنہ میکے میں وہ بھلی چنگی تھیں۔ ہرنی کی طرح قلانچیں بھرتی تھیں۔ البتہ بیچ بیچ میں اس بات پر بھی مچلتی تھیں کہ ذرا بیمار ہو کر دیکھا جائے، چنانچہ اسی امید اور خوشی میں وہ ڈھول ڈھماکوں کے ساتھ ریشمی کپڑے پہنے اور جڑائو زیوروں سے آراستہ سسرال کی چوکھٹ پہ پیر رکھتی ہیں تھوڑی ہی دیر کے بعد بیماری کا عمل شروع ہو جاتا ہے، نو آموز دولہا دلہن کے آتے ہی اسے تشنج میں دیکھ کر سخت گھبراتا ہے اور بھاگا ہوا بھابھی یا ماں کے پاس پہنچ جاتا ہے جو اس کے پھوہڑپنے پہ خوب ہی ہنستی ہیں چونکہ اسے کسی دوسرے کا منہ تو ملتا نہیں‘ اس لیے اپنا سا منہ لے کر لوٹ آتا ہے۔ شادی کے پہلے ہی چند دنوں میں میاں کو پکا کرنے کے لیے بیوی اپنی تندرستی کے دن یعنی کنوار پنے اور میکے کو یاد کر کے رونے لگتی ہے۔ جہاں وہ اپنی نیند سوتی اور اپنی ہی نیند جاگتی تھی، اور اب یہاں اسے پرائی نیند سونا پڑ رہا ہے اور پرائی ہی نیند جاگنا۔ البتہ آنسو خالص اس کے اپنے ہی ہوتے ہیں اور وہ کبھی دولہا کے آنسو نہیں روتی۔ پھر وہ دن آجاتے ہیں، جب وہ واقعی طبی نقطۂ نظر سے Clinically بیمار ہوتی ہے، میاں ایک کی جگہ دس دوائیں لاتا ہے۔ اچھے سے اچھے ڈاکٹر کو دکھاتا ہے جو بیوی سے کچھ سوال کرتے ہوئے ضمناً میاں سے بھی کر جاتا ہے اور اسے سخت شرمندہ ہوتا پڑتا ہے۔ لیکن بیوی کی بیماری ڈاکٹر کو نبض دکھانے یا اسے دوائیں لاکر دینے سے نہیں جاتی۔ وہ اس وقت تک رہتی ہے جب تک میاں دوا اپنے ہاتھ سے نہیں پلاتا۔ وہ روٹھتی ہیں برے برے منہ بناتی ہیں۔ میاں پیار کا دھوکہ دیتا ہے یا دھوکے میں پیار کر جاتا ہے۔ یہ تھو تھو کرتی ہیں، وہ فوفو کرتا ہے۔ آخر آدھی دوا اندر جاتی ہے، آدھی باہر گرتی ہے اور کچھ دیر کے بعد جنابہ بیوی کا ذائقہ ٹھیک ہوتا ہے تو وہ میاں کے گلے میں بانہیں ڈالتے ہوئے ایک ادا سے کہتی ہے: ’’تمہارے ہاتھ سے تو میں زہر بھی پی لوں۔‘‘ اور میں یہاں اپنے شوہر بھائیوں کو مشورہ دوں گا کہ بیوی کی اور بہت سی باتوں کے ساتھ اس بات کو بھی سفید، کالا یا ہر رنگ کا جھوٹ سمجھیں ورنہ پھانسی ہو جائے گی۔ اگر بیویاں آس پاس نہ ہوں، یا ہوں تو ہمیشہ کی طرح اپنی ہی بات میں کسی دوسرے کی نہ سنیں تو میں آپ کو بتائوں۔ بیویاں دراصل بیمار نہیں ہوتیں، وہ یونہی تھوڑے سے نوٹس پر بیمار ہو کر دکھا دیتی ہیں۔ اس بات کو جاننے کے لیے کہ ان کی بیماری کے ساتھ ان کا ہوتا سوتا کتنا بیمار دکھائی دیتا ہے، کتنے دکھ اور ہمدرد ی کا اظہار کرتا ہے جو فعل بیویوں کی لغت میں محبت کا دوسرا نام ہے، اگر میاں کے چہرے پر بیوی کی بیماری کے کوئی آثار دکھائی نہ دیں تو وہ نہایت کمینہ اور رذیل آدمی سمجھتی ہیں لیکن دل میں خوش ہوتی ہیں اور کہتی ہیں ’’مرد ہے…‘‘ اگر وہ کہیں ہمدردی کا اظہار کرے کروٹ کروٹ ساتھ مرے تو یوں دیکھنے میں خوش نظر آئیں گی، لیکن اندر سے کہیں گی…’’زنخا ہے موا۔!‘‘ میں بڑی بیماری کی بات نہیں کرتا جو کہ بیوی خود ہوتی ہے۔ ان چھوٹی چھوٹی بیماریوں کا ذکر کر رہا ہوں جو دراصل کوئی وجود نہیں رکھتیں اور جو مرد کو اُکسانے کے لیے بیوی دن رات پیدا کرتی رہتی ہے۔ خالص بیوی ہو گی تو روز سویرے اٹھ کر شکایت کرے گی… ’’آج میراسر کچھ بھاری ہے!‘‘ پھر وہ ناک سکیڑے گی، ہاتھ کنپٹیوں پر رکھ لے گی اور اس کی یہی بات آپ کو پیاری لگے گی۔ آپ خود بھی محسوس کرنے لگیں گے کہ اس کی وجہ آپ خود ہیں۔ آپ بڑی محبت (جو لفظ اردو میں لکھتے وقت حجت معلوم ہونے لگتا ہے) کے ساتھ کہیں گے…’’اوہو! اسپرین ہے گھر میں؟‘‘ چنانچہ اسپرین ہوگی، کوڈو پائرین بھی ہوگی، مگر وہ کھائیں گی نہیں اور آپ سوچنے لگیں گے… ان کا کچھ نہ کچھ بھاری ہی رہتا ہے۔ سر نہیں تو پیر ہی سہی۔ پھر بیوی کے بدن میں ایک حصہ ہوتا ہے جسے وہ کمر کہنے پر مصر ہوتی ہے۔ یاد رہے یہ عورت کے بدن کا وہ حصہ ہے جس پر ہمارے شاعروں اور نثرنگاروں نے بہت کچھ لکھا ہے۔ مگر بیوی کے سلسلے میں وہی کمر حقیقت بن کر سامنے آجاتی ہے۔ ان شعروں کو اور بیوی کی کمر کو ساتھ رکھ کے دیکھا جائے تو وہی چیز اچھا خاصا کمر معلوم ہونے لگتی ہے۔ وہ ہوتا یا ہوتی تو بدن ہی کیساتھ ہے مگر آپ کو اسے ٹوٹا ہوا تصور کرنا پڑتا ہے۔ بیویاں اتنی سادہ سی حقیقت نہیں جانتیں کہ میاں کو ان سے ہمدردی اور پیار ہوتا ہے، مگر کمر سے نہیں۔ کیونکہ مرد کی فطرت اسے معدوم ہی دیکھنا چاہتی ہے۔ بہرحال بیوی کی ٹوٹی ہوئی یا ٹوٹتی ہوئی کمر پہ کوئی لیپ، کوئی اینٹی فلاجسٹین اثر نہیں کرتا اور نہ دردِ شقیقہ و عصابہ دور کرنے والی گولیاں ۔ لیکن چونکہ اب تک آپ بھی خالص میاں ہو چکے ہیں۔ اس لیے اسی کمر کے گرد ہاتھ ڈال کر کہتے ہیں… ’’ بنو آج تم بڑی حسین لگ رہی ہو…‘‘ پھر کہاں کی کمر اور کہاں کا درد؟ حقیقت یہ ہے کمر کے درد کے لیے اس سے بہتر دوا سائنس آج تک ایجاد نہیں کر پائی۔ (اُردو کے بے مثل افسانہ نگار کے ایک مضمون سے اقتباس
      @Mamin Mirza



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Rohail (01-13-2016)

    3. #2
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      61

      Re: بیویاں یا بیماریاں

      haan
      iss duniya k saray mard tou behad masoom aur naik aur shareef aur becharay hain na


      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    4. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: بیویاں یا بیماریاں

      Quote Originally Posted by Mamin Mirza View Post
      haan
      iss duniya k saray mard tou behad masoom aur naik aur shareef aur becharay hain na
      اب تو جہاں بھی دیکھو شریف ہی شریف نظر آئے گا ۔ bath:۔


      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    5. #4
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      61

      Re: بیویاں یا بیماریاں

      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
      اب تو جہاں بھی دیکھو شریف ہی شریف نظر آئے گا ۔ bath:۔
      Sabar karain,shareef ik din ghar bhi jaye ga

      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    6. #5
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: بیویاں یا بیماریاں

      Nice Sharing
      Thanks for Sharing


    7. #6
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: بیویاں یا بیماریاں

      Quote Originally Posted by UmerAmer View Post
      Nice Sharing
      Thanks for Sharing




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    8. #7
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: بیویاں یا بیماریاں

      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
      Welcome G


    9. #8
      New Member Rohail's Avatar
      Join Date
      Jan 2016
      Location
      Karachi
      Posts
      101
      Threads
      10
      Thanks
      51
      Thanked 30 Times in 22 Posts
      Mentioned
      11 Post(s)
      Tagged
      86 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: بیویاں یا بیماریاں

      Bechara sharif shohar. Itna b miyan sharif nai. Tabhi bv ki bimari samajh k aisi tehreer likh gaya. Algharz. Bv na hui wabaal e jaan hui.


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •