Quote Originally Posted by CaLmInG MeLoDy View Post
دل کی منزل اُس طرف ہے گھر کا رستہ اِس طرف
ایک چہرہ اُس طرف ہے ایک چہرہ اس طرف روشنی کے اِستعارے اس کنارے رہ گئے
اب تو شب میں کوئی جگنو ہے نا تارا اس طرف
تُم ہَوا ان کھڑکیوں سے صرف اِتنادیکھنا
اُس نے کوئی خط کِسی کے نام لَکھا اِس طرف
یہ محبّت بھی عیب تقسیم کے موسم میں ہے
سارا جذبہ اُس طرف ہے صرف لہجہ اس طرف
ماں نے کوئی خوف ایسا رکھ دیا دل میں مِرے
سچ کبھی میں بول ہی پائی نہ پُورا اِس طرف
ا یک ہلکی سی چبھن احساس کو گھیرے رہی
گفتگو میں جب تُمھارا ذِکر آیا اِس طرف
صرف آنکھیں کانچ کی باقی بدن پتَھر کا ہے
لڑکیوں نے کس طرح رُوپ دھارا اِس طرف
اے ہَوا اے میرے دِل کے شہر سے آتی ہَوا
تجھ کو کیا پیغام دے کر اُس نے بھیجا اَس طرف
کِس طرح کے لوگ ہیں یہ کُچھ پتہ چلتا نہیں
کون کِتنا اُس طرف ہے کون کتنا اِس طرف

عمدہ اور خوب صورت انتخاب
پوسٹ کرنے کے بعد دوبارہ بھی نظر مار لیا کریں