google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 6 of 6

    Thread: خواتین دن میں کم از کم 8 مرتبہ خود پرتنقید کر&

    Threaded View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      خواتین دن میں کم از کم 8 مرتبہ خود پرتنقید کر&



      خواتین دن میں کم از کم 8 مرتبہ خود پرتنقید کرتی ہیں



      برطانوی میگزین کی جانب سے کیے گئے سروے میں یہ دلچسپ بات سامنے آئی ہے
      لندن(دنیا نیوز) برطانوی میگزین کی جانب سے کیے گئے سروے میں یہ دلچسپ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین ایک دن میں کم ازکم 8 مرتبہ خود پر تنقید کرتی ہیں یا اپنے ذہن میں اس کے متعلق سوچتی ہیں۔برطانوی میگزین کی جانب سے کیے گئے سروے میں 2000 برطانوی خواتین کو شامل کیا گیا جس کے مطابق 40 فیصد خواتین نے یہ اعتراف کیا کہ وہ صبح دن شروع ہوتے ہی خود کو کوسنا شروع کرتی ہیں۔ سروے کے تحت وزن بڑھنے اور موٹاپے پر خواتین کی خود پر تنقید عام ہے ، پھر سیلفی اور تصاویر پر دوستوں کی جانب سے ہونے والی نکتہ چینی اسے مزید بڑھاتی ہے اور اس کا اثر خواتین کے کیریئر ، زندگی اور تعلقات پر پڑتا ہے اور وہ خود پر بے یقینی اور بد اعتمادی کی شکار ہوجاتی ہیں۔سروے کے تحت خواتین کی اکثریت بڑھتے ہوئے پیٹ سے پریشان ہوتی ہے اور اس کے علاوہ وہ چاہتی ہیں کہ ہر لباس ان پر جچے اور ان کی تصاویر اچھی آئیں جب کہ خواتین میں یہ خدشہ بھی ہوتا ہے کہ وہ اپنے شوہروں کے لیے پرکشش نہیں رہیں اور اس کا برملا اظہار کرتی رہتی ہیں۔اس سروے کے اہم رکن کا کہنا ہے کہ آج کا دور تصاویر اور ویڈیو کا ہے اور اس جدید کلچر کی وجہ سے خواتین میں خود پر تنقید اور شدت پسندی کا ایک رویہ پیدا ہوا ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ خواتین اور لڑکیاں اسے بہتر بنانے کے لیے محنت کرتی ہیں اور خود پر تنقید کے بعد بھی زیادہ مثبت اور خود اعتماد رہتی ہیں۔




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      CaLmInG MeLoDy (01-11-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •