ناشتہ وزن میں کمی کیلئے مددگار ہوتا ہے
موٹے افراد اپنے تیزی سے بڑھتے ہوئے وزن میں کمی لانے کیلئے اکثر ڈائٹنگ شروع کردیتے ہیں
نیویارک (دنیا نیوز)موٹے افراد اپنے تیزی سے بڑھتے ہوئے وزن میں کمی لانے کیلئے اکثر ڈائٹنگ شروع کردیتے ہیں لیکن ان کے اس عمل سے وزن میں کمی نہیں ہوتی۔امریکی یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق ناشتہ توانائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ وزن میں کمی لانے کاسبب بھی بنتا ہے ۔ 21 سے 60 سال کی عمر کے افراد پر کی جانے والی روزانہ کی مشق میں صرف 6 ہفتے میں ہی واضح نتائج سامنے آئے ۔
Bookmarks