زیادہ دودھ پینے والے بچے کینسر سے محفوظ رہتے ہیں:طبی ماہرین
طبی ماہرین کے مطابق جو بچے بچپن میں کم دودھ پیتے ہیں ان میں بڑے ہو کر کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہوتاہے ۔نیوزی لینڈ کے طبی ماہرین کا کہنا ہے
لاہور(دنیا نیوز)طبی ماہرین کے مطابق جو بچے بچپن میں کم دودھ پیتے ہیں ان میں بڑے ہو کر کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہوتاہے ۔نیوزی لینڈ کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ 40فی صد کم دودھ پینے والے بچوں میں پیٹ کے نچلے حصے کے سرطان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ماہرین کے مطابق روزانہ باقاعدگی سے دودھ کا استعمال سرطان کے خطرے کو طویل عرصہ تک روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ،اس میں موجود کیلشیم سرطان کے خلیوں کو مارنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
Bookmarks