google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: دس سستی اور صحت مند ترین غذائیں جو کئی بیما

    Threaded View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      دس سستی اور صحت مند ترین غذائیں جو کئی بیما



      دس سستی اور صحت مند ترین غذائیں جو کئی بیماریوں سے بچاتی ہیں


      ان غذاؤں میں پھل اور سبزیاں شامل ہیں جو درجنوں امراض کو دور رکھ کر ہمیں صحت مند رکھتی ہیں۔


      برمنگھم: غذائی ماہرین اور ڈاکٹروں نے طویل تحقیق کے بعد 10 اہم غذاؤں کی فہرست تیار کی ہے جنہیں اپنے معمولات میں شامل کرنے سے جسم کے ہر عضو کو بہترین حالت میں رکھا جاسکتا ہے اور درجنوں امراض سے بچا جاسکتا ہے جن میں جان لیوا امراض بھی شامل ہیں۔
      ماہرین نے ان غذاؤں کو ’’سپرفوڈز‘‘ قرار دیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سب کم خرچ اور آسانی سے دستیاب ہیں لیکن ان پر توجہ نہیں دی جاتی اور ہر سال ان میں حیرت انگیز اجزا دریافت ہورہے ہیں جو ان کی اہمیت بڑھارہے ہیں۔
      برمنگھم کی ایک کیٹرنگ کمپنی نے ان غذاؤں کو کرہ ارض کی صحتمند ترین خوراک قرار دیا ہے جن میں سرِفہرست لیموں کو رکھا گیا ہے۔
      لیموں:
      لیموں وٹامن سی کا کارخانہ ہے اور ایک لیموں روزانہ کھانے سے جسم میں روزانہ وٹامن سی ضروری مقدار 100 فیصد پوری ہوجاتی ہے۔ وٹامن سی ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور اچھے ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کو بڑھاتی ہے۔ اس میں موجود فلیونوئڈز کینسر کو ہونے سے روکتے ہیں اور بدن میں ہر قسم کی سوزش و جلن کو ختم کرتے ہیں۔
      شاخ گوبھی (بروکولی):
      بروکولی یا شاخ گوبھی کا ایک بڑا ٹکڑا کھانے سے بدن کو وٹامن کے کی روزانہ کی 100 فیصد مقدار مل جاتی ہے اور روز کے وٹامن سی کی 200 فیصد مقدار بھی اس میں ہوتی ہے۔ یہ کئی طرح کے کینسر سے بھی بچاتی ہے۔
      سیاہ چاکلیٹ:
      ڈارک چاکلیٹ اگرچہ ذائقے میں تھوڑی کڑوی ہوتی ہے لیکن یہ ایل ڈی ایل یعنی برے کولیسٹرول کو کم کرتی ہے اور اچھے ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کو بڑھاتی ہے۔ اس میں کئی طرح کے اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔
      سرخ آلو:
      ایک سرخ آلو میں 66 ملی گرام فولیٹ ہوتا ہے جو جسمانی خلیات کی ٹوٹ پھوٹ اور تباہی کو روکتا ہے اور ایسی ہی مقدار پالک میں بھی پائی جاتی ہے۔ اس میں موجود وٹامن اے کی بھرپور مقدار کینسر سے لڑتی ہے اور جسم کے قدرتی دفاعی امنیاتی نظام کو مضبوط بناتی ہے۔
      سامن مچھلی:
      سامن مچھلی اومیگا تھری کا خزانہ ہے جو دماغی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور ڈپریشن کو دور کرتے ہیں، کینسر کو بھگاتے ہیں اور دل کو صحت مند رکھتے ہیں۔ اس میں موجود نیاسن الزائیمر، بھولنے کی بیماری اور دیگر ذہنی امراض سے بچاتا ہے۔
      اخروٹ:
      اخروٹ میں بھی اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے، یہ موڈ کو بہتر بناتے ہیں، ذہنی صلاحیت بڑھاتے ہیں اور کینسر کو دور کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ دل اور خون کی روانی کے لیے بہت مفید ہیں۔
      مگرناشپتی ( ایواکیڈو):
      پاکستان میں ایوکیڈو بڑے اسٹورز پر دستیاب ہے اور اسے غیرمعمولی غذا کا درجہ حاصل ہے کیونکہ یہ کولیسٹرول کو 22 فیصد تک کم کرتا ہے۔ اس میں فائبر، فولیٹ موجود ہے جو دل کے امراض کو روکتے ہیں۔
      لہسن:
      لہسن خون پتلا رکھنے اور ای کولائی سمیت کئی اقسام کے بیکٹیریا سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں موجود مرکب ایلیسن کولیسٹرول کی شرح کو کم رکھتا ہے اور دل کی شریانوں تندرست رکھتا ہے۔
      پالک:
      پالک امراض سے لڑنے والا ایک اہم ہتھیار ہے۔ اس میں موجود دو اہم اجزا لیوٹین اور زیزینتھن جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بناتے ہیں اور آنکھوں کی صحت کے لیے بہت مؤثر کردار ادا کرتے ہیں جب کہ اس میں کینسر سے لڑنے والے مؤثر اجزا موجود ہیں۔
      لوبیا:
      مٹر، سویا اور تمام اقسام کی لوبیا جادوئی صلاحیت رکھتے ہیں اور دل کے امراض کو 22 فیصد تک کم کرتےہیں۔ اسی طرح یہ خواتین میں بریسٹ کینسر بننے کو بھی روکتے ہیں۔






      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-18-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •