google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: سات ایسی عادتیں جو آپ کی جلد کو متاثر کرتی &#

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      سات ایسی عادتیں جو آپ کی جلد کو متاثر کرتی &#



      سات ایسی عادتیں جو آپ کی جلد کو متاثر کرتی ہیں



      انسانی جلد انتہائی نازک ہے اور ذرا سی غفلت اسے بدصورت اور بدنما بنا دیتی ہے جب کہ لوگ اپنی روزانہ کی مصروف ترین زندگی میں اس کا خیال نہیں رکھ پاتے لیکن اگر تھوڑی سے توجہ دے کر اس کا خیال رکھا جائے تو جلد کو زیادہ متاثر ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔
      سگریٹ نوشی: سگریٹ نوشی انسانی جلد کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے جو نہ صرف انسانی جسم میں دوران خون کو سست کردیتی ہے بلکہ اس کے زہریلے اثرات براہ راست جلد پر نظر آتے ہیں۔ سگریٹ نوشی سے چہرے پر جھائیاں بن جاتی ہیں اور اس کی تازگی کو مرجھا دیتی ہے۔ ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سگریٹ پینے سے ہر گزرتے 10 سال بعد انسان اپنی عمر سے 2.5 سال بڑا لگنے لگتا ہے۔
      گرم پانی سے دیر تک نہانا: اگرچہ گرم پانی سے نہانا بالخصوص سردیوں میں ہر انسان کو اچھا لگتا ہے اور وہ اس میں سکون محسوس کرتا ہے لیکن یاد رہے کہ زیادہ دیر تک نہانا چہرے کی جلد کو شدید نقصان پہنچاتا ہے اور سیل کو تباہ کردیتا ہے۔ چہرے کی جلد نازک ہونے کی وجہ سے پانی کی گرماہٹ سے اس کی کیپلریز کمزور پڑ جاتی ہیں جو جلد کو خشک بنادیتی ہے اس لیے اس سے احتیاط برتیں۔
      شراب نوشی کا استعمال: ایک تازہ تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ شراب نوشی سے صحت کے دیگر مسائل کے علاوہ جلد کو بہت زیادہ نقصان پہنچتا ہے بالخصوص خواتین چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہوجاتی ہیں جب کہ اس کا برا اثران کی جلد پر نظرآتا ہے اور اس سے جلد نہ صرف پھیکی پڑ جاتی ہے بلکہ ڈی ہائیڈریٹ ہوکر اپنی قدرتی چکناہٹ سے محروم ہوجاتی ہے جب کہ کیپلریز کمزور پڑ کر پھٹ بھی سکتی ہیں جس سے جلد مستقل طور پر خراب ہوجاتی ہے۔
      میک اپ کے لیے گندے برش کا استعمال: اکثر خواتین غفلت اور سستی کے باعث میک اپ کے لیے برش کو دھوئے بغیر استعمال کر لیتی ہیں جس سے جلد پر دانے بن سکتے ہیں جو بالاًخر جراثیم پیدا کر کے انفیکشن کا باعث بن جاتا ہے اس لیے یہ انتہائی اہم ہے کہ اپنے میک اپ برش کو ہفتے میں ایک بار ضرور اچھی طرح دھو لیں۔
      نیند کی کمی: جلدی ماہرین کے نزدیک مناسب نیند سے محرومی اسٹریس کا باعث بنتی ہے اوراس کے جلد پر اثرات دانوں اور خطرناک قسم کی خارش کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے۔ اس لیے کہا جاتا ہے کہ دن بھر کے دوران تباہ شدہ جلدی خلیوں کو 8 گھنٹے روزانہ نیند کے دوران جسم دوبارہ سے مرمت کرتا ہے اور جلد کو تازگی ملتی ہے۔
      چہرے کے دانوں کو دبانا: جن لوگوں کے چہرے پر دانے نکل آتے ہیں وہ انہیں دبا کر ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن یہ جلد کے لیے انتہائی خطرناک ہے جو بیکٹریا کو جلد کے مزید اندر داخل کردیتا ہے جس سے انفیکشن ہوجاتا ہے جو جلد پر چھائیوں کو پیدا کرتا ہے۔ مٹی اور چکنائی جلد پر دانوں کا باعث بنتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ جلد کو دن میں 2 سے 3 بار مناسب فیس واش سے دھوئیں۔
      مسلسل فون پر چیٹنگ: ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ فون پر مسلسل طویل گفتگو جلد کے لیے بھی نقصان دہ ہے، گفتگو کے دوران گال فون سے مسلسل ٹکراتے ہیں جو کیل مہاسوں کو جنم دیتے ہیں اس کے لیے ضروری نہیں فون صاف یا بیکٹریا فری ہو اور اس سے جلد متاثر نہ ہو۔ جلد کے موبائل فون سے ٹکرانے سے فرکشن اور گرماہٹ پیدا ہوتی ہے جو دانوں کا باعث بنتی ہے



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: سات ایسی عادتیں جو آپ کی جلد کو متاثر کرتی

      Nice Sharing
      Thanks for sharing


    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: سات ایسی عادتیں جو آپ کی جلد کو متاثر کرتی






      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •