google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: آپ خود ایک عظیم شاہکار ہیں!

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      آپ خود ایک عظیم شاہکار ہیں!



      جب آپ بہت ہی اعلیٰ خواب دیکھتے ہیں تو یہ ناممکن ہے کہ آپ کی سوچ محدود ہو جائے۔ اعلیٰ تصور کے لیے خوداعتمادی کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کی خوداعتمادی کا اظہا رضروری ہے تاکہ آپ کی تمام منفی سوچیں اس کے نیچے دب جائیں۔ اعلیٰ سوچ سے پہلے آپ کو منفی سوچیں گھیرے رکھتی ہیں۔ یہی چیز آپ کی کامیابی کا راستہ روکے رکھتی ہے۔آپ باور کریں کہ مائیکل انجلو نے مجسّمے کی تخلیق کے بعد دو سال صرف ا س کو چمکانے میں صرف کر دیئے۔ اس کی محنت نے عظیم شاہکار کو حسن بخشا۔بالکل ایسے ہی اگر آپ بھی محنت کریں تو یقینا اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ آپ کو کامیابی حاصل کرنے کے لیے کئی دن، کئی ہفتے، کئی مہینے حتیٰ کہ کئی سال بھی لگ سکتے ہیں۔ آپ کو اپنی تمام خوبیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لانا ہوں گی جو آپ کے اندر چھپی ہوئی ہیں۔ آپ ہر فن مولا بن سکتے ہیں،اس کتاب کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ آپ کی سوچ میں تبدیلی پید اکرنے کے لیے آپ کی مدد کرے۔ آپ کسی بھی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ہچکچائیں نہیں۔ مقصد کو حاصل کرنے کے لیے آپ میں بھرپور اعتماد کا ہونا بھی ضروری ہے۔ آپ کا حوصلہ مضبوط اور طاقتور ہونا چاہیے اس طرح آپ کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔آپ کے مطلوبہ مقصد کے لیے علم کا طاقتور ہونا بھی ضروری ہے۔ آپ کو حصول مقصد کے لیے کونسا کام کرنا ہے۔ ا س کی تکمیل بھی ضروری ہے۔ آپ کو یقین کامل اور مضبوط ارادے کی بھی ضرورت ہو گی تاکہ کوئی بھی طاقت آپ کو حصول مقصد سے روک نہ سکے۔ اس کے لیے آپ کو ہر فن مولانا بننا ہو گا۔ اعلیٰ ترین خیال کی تخلیق !اعلیٰ خواب دیکھنے کے لیے آپ کو اپنے ذہن او رتصور کو وسیع کرنا ہو گا۔ سب سے پہلے یہ سوچیں کہ آپ چاہتے کیا ہیں؟ اور آپ کیا کر سکتے ہیں؟آپ اپنے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑے سے بڑا خواب دیکھیں پھر کوئی بھی آپ کو اپنے مقصد تک پہنچنے سے نہیں روک سکتا۔ آپ کو اپنے مقصد پر ڈٹے رہنا چاہیے۔اپنے آپ کو موجودہ صورتحال سے الگ کر کے خواب دیکھیں۔ وقت کے صفحات پر لکھ دیں کہ آپ کومطلوبہ مقصد حاصل کرنا ہے۔ اپنے ذہن میں تصو رکریں کہ آپ کے پاس رابطے او رذریعے ہیں، بہترین مواقع ہیں، آپ کے پاس تعلیم فہم اور ادراک ہے، تجربہ اور مہارت بھی ہے، جس کے ذریعے آپ کو اپنے خوابوں کی تعبیر کے سوا کوئی او رکام کرنے کے لیے نہیں ۔ آپ کے پاس ضروری لوازمات موجود ہیں۔ اپنی زندگی کے طور پر طریقوں کو تصور میں لائیں، اپنی تخلیق، ملازمت او رکمائی کو تصور میں لائیں اور یہ بھی تصور کریں کہ آپ کہاں رہنا پسند کریں گے اور آپ اپنا دن اور ویک اینڈ کیسے گزاریں گے۔ اپنی خاندانی زندگی کا تصور اپنے ذہن میں لائیں، اپنی صحت مند زندگی کا تصور ذہن میں لائیں۔ اپنی مکمل زندگی کی ترتیب تصور میں لائیں۔ (برائن ٹریسی کی کتاب جیسے خیالات ویسی زندگی سے مقتبس) ٭٭٭





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      UmerAmer (11-24-2015)

    3. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: آپ خود ایک عظیم شاہکار ہیں!

      Nice Sharing
      Thanks for sharing


    4. #3
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: آپ خود ایک عظیم شاہکار ہیں!

      Thanks for great sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    5. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: آپ خود ایک عظیم شاہکار ہیں!




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •