google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مزاح مبارک

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مزاح مبارک

      آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلسوں میں اگرچہ وقار، سنجیدگی اور متانت کی فضا ہر وقت قائم رہتی یہاں تک کہ خود صحابہ کرام رضہ اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت بابرکت میں ایسے باادب اور باتمکین ہو کر بیٹھتے کہ گویا ہمارے سروں پر پرندے بیٹھے ہوئے ہیں اور وہ ادنی سی حرکت سے اڑ جائیں گے۔ مگر پھر بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خوش طبعی کی جھلک ان مبارک صحبتوں کو خوشگوار بناتی رہتی، کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اگر ایک طرف نبی و مرسل کی حیثیت سے احترام رسالت کو ملحوظ رکھتے ہوئے وعظ و تلقین میں مصروف رہتے تو دوسری طرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک بے تکلف دوست اور ایک خوش مزاج ساتھی کی حیثیت سے بھی میل جول رکھتے، بے تکلفی سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضی اللہ عنہ سے اور صحابہ رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے گفتگو کرتے مگر آج ہمارے بہت سے کاموں سے ہمارے خود کے عمل سے نظریات بدل چکے ہیں، ہماری سوچ کہاں سے کہاں چلی گئی ہے ہم ہر معاملے میں میانہ روی کو بھول چکے ہیں۔


      اگر ہم سنجیدہ اور متین ہنستے ہیں تو خوش طبعی ہم سے کوسوں دور رہتی ہے اور اگر خوش طبع بنتے ہیں تو اس قدر کہ تہذیب ہم سے کوسوں دور رہتی ہے اسی لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل سے ہمیں ایک خاص معیار اپنے سامنے رکھنا ہے آپ کے مذاق کی تعریف خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی زبان سے سن لیجیے۔

      صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ آپ بھی مذاق کرتے ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہاں، بے شک،مگر میرا مذاق سراسر سچائی اور حق ہے۔

      اس کے مقابلے میں آج کل مذاق وہ ہے جس میں جھوٹ، غیبت، بہتان، طعن وتشنیع اور بیجا کی مبالغہ آرائیوں سے پورا پورا کام لیا گیا ہو۔

      اب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ظرافت (یعنی مزاح) کے چند واقعات قلم بند کرتا ہوں تاکہ ہم حسن مزاح کی صحیح رائے قائم کرسکیں۔

      ایک شخص نے خدمت اقدس میں حاضر ہو کر سواری کے لیے درخواست کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ، تم کو سواری کے لیے اونٹنی کا بچہ دوں گا۔ وہ شخص حیران ہوا کیوں کہ اونٹنی کا بچہ سواری کا کام کب دے سکتا ہے، عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، میں اونٹنی کا بچہ کا کیا کروں گا؟ آپ نے ارشاد فرمایا۔ کوئی اونٹ ایسا بھی ہوتا ہے جو اونٹنی کا بچہ نہ ہو۔

      ایک مرتبہ ایک ضعیف خاتون خدمت اقدس میں حاضر ہوئی اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم، میرے لیے دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ مجھ کو جنت نصیب کرے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ بوڑھی عورتیں جنت میں نہیں جائیں گی۔ یہ فرما کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے تشریف لے گئے اور ضعیف خاتون نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ مبارک سنتے ہی رونا شروع کردیا، جب آپ نماز سے فارغ ہو کر تشریف لائے تو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم، جب سے آپ نے فرمایا ہے کہ بوڑھی عورتیں جنت میں نہیں جائیں گی تب سے یہ بڑھیا رو رہی ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اس سے کہہ دو بوڑھی عورتیں جنت میںجائیں گی مگر جوان ہو کر۔

      آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک دوست دیہاتی تھے ان کا نام ذاہر تھا جو اکثر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہدیے بھیجا کرتے تھے ایک روز بازار میں وہ اپنی کوئی چیز بیچ رہے تھے، اتفاق سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ادھر سے گزرے جب آپ نے ان کو دیکھا تو بطور خوش طبعی چپکے سے پیچھے سے جا کر ان کو گود میں اٹھالیا اور بطور ظرافت آواز لگائی کہ، اس غلام کو کون خریدتا ہے۔ ذاہر نے کہا چھوڑ دو مجھے، کون ہے؟ مڑ کر دیکھا تو سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔ حضرت ذاہر رضی اللہ عنہ نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، مجھ جیسے غلام کو جو خریدے گا نقصان اٹھائے گا۔



      Similar Threads:

      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مزاح مبارک

      JazakAllah


    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مزاح مبارک







      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    4. #4
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مزاح مبارک

      Thanks for great sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    5. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مزاح مبارک







      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    نبی کریم کا مزاح مبارک

    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •