google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 7 of 7

    Thread: Daein hath ka khail

    1. #1
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      84

      Daein hath ka khail

       
      دائیں ہاتھ کا کھیل
       
       
      سلیم صاحب کے سسر محمد عمر نے‘ ابتدا میں سائیکل پر‘ پھیری کا کام شروع کیا۔ صبح سویرے نکل جاتا‘ شام کو‘ گھر لوٹ کر آتا۔ چھان ٹکروں کا بورا‘ ساتھ میں ہوتا۔ صبح سویرے‘ مال ڈنگر والے آتے‘ اور سارا کا سارا مال لے جاتے۔ بڑے محنتی‘ اور بھلے آدمی تھے۔ ادھار دینا‘ ان کے اصول میں نہ تھا۔ تول کے بڑے کھرے‘ اور ایک نمبری تھے۔ لینے کے بانٹ‘ ذرا بڑے تھے۔ ہاں دینے کے بانٹ‘ تھوڑا چھوٹے تھے۔ جوان آدمی تھے‘ وزن کے تھوڑا کم یا زیادہ ہونے سے‘ کیا فرق پڑتا ہے۔ زندگی‘ تگنی کا ناچ نچاتی ہے‘ ایسے میں‘ معمولی ریلف بھی‘ غنیمت ہوتا ہے۔ گھر کا خرچہ چلانا‘ آسان کام نہیں‘ اوپر سے‘ غمی خوشی میں‘ ضرور شرکت کرتے تھے۔ کرایہ خرچ کرکے جاتے تھے۔ یہ ہی وجہ ہے‘ کہ ہر دو صورتوں میں‘ ان کا پورا ٹبر‘ آدھی دیگ تو چٹ کر جاتا ہو گا۔ سادا مہمان نوازی‘ انہیں بڑا بور کرتی تھی۔ ہاں اپنے ہاں‘ دعوت شیراز کے قائل تھے۔ ان کے اس انداز کو‘ دوہرا معیار نہیں کہا جا سکتا۔ اسے رواں زندگی کا‘ اصولی طریقہ کہنا‘ زیادہ مناسب ہو گا۔ حیثیت سے بڑھ کر خرچہ‘ زندگی کو آسودگی سے دور کر دیتا ہے۔ ہر کسی سے کہتے‘ چادر کے مطابق پاؤں پھیلانے سے‘ خرابی جنم نہیں لیتی۔ جب کہیں سادہ سی تقریب ہوتی‘ تو فرماتے یار خوشی روز روز تو نہں آتی‘ اسے ڈھنگ سے اور جی کھول کر منانا چاہیے۔۔
      انہیں محنت اور عصری مزاج سے‘ میل کھاتے رویے اور طور کے سبب‘ بڑی برکت نصیب ہوئی۔ یہ برکت‘ انہیں ان کی ترقی کرنے کی نیت‘ کی وجہ سے‘ میسر آئی۔ گلی گلی پھرنے سے‘ انہیں خلاصی مل گئی۔ انہوں نے گاؤں ہی میں‘ پرچون کی دکان کر لی۔ گاؤں کے لوگوں کے پاس‘ پیسے کم ہی ہوتے ہیں۔ سودا سلف خریدنے کے لیے‘ اجناس لے آتے‘ اس طرح لینے دینے کے بانٹ متحرک رہے۔ چھان بورے کے گاہک‘ بھی ہاتھ سے نہ جانے دیے۔ ان کی بیگم‘ جو کاروباری امور میں‘ ان کی بھی استاد تھی۔ منہ متھے لگتی تھی۔ یہ ہفتے میں ایک بار‘ اسے دکان پر بیٹھا کر پھیری پر نکل جاتے۔ ان کی بیگم‘ ان کی عدم موجودگی میں‘ دوہری کمائی کرتی۔ شام کو‘ جب محمد عمر واپس تشریف لاتے‘ تو دوکان کی وٹک‘ ان کی ہتھیلی پر رکھ دیتی۔ اس کی ذاتی وٹک پر‘ محمد عمر کا کوئی حق نہ تھا‘ اس لیے گرہ خود میں رکھتی۔

      وقت پر لگا کر‘ اڑتا رہا‘ یہ ترقی کے زینے‘ طے کرتے گیے۔ گاؤں میں دو مسالک کی مساجد تھیں۔ ایک مسلک کے‘ مولوی صاحب کسی غلط کام میں‘ رنگے ہاتھوں پکڑے گیے۔ گاؤں میں داڑھی اور لوگوں نے بھی رکھی ہوئی تھی‘ لیکن محمد عمر کی داڑھی‘ شرع کے مطابق تھی‘ دوسرا چودھری عثمان‘ ان کے استحقاق کا قائل تھا۔ محمد عمر کی بیوی زرینہ نے‘ چودھری کو پوری طرح‘ گرفت میں کر رکھا تھا۔ آخر محمد عمر کی تقرری‘ باطور امام مسجد ہو گئی۔ وہ سکے ان پڑھ تھے۔ زرینہ‘ قرآن مجید پڑھی ہوئی تھی۔ اس نے دو چار سورتیں‘ انہیں رٹا دیں۔ اسی طرح آذان اور اس کا پورا طریقہ‘ ان کے ہم زلف نے‘ سیکھا دیا۔ اب ان کے نام کے ساتھ‘ مولوی کا سابقہ بھی پیوست ہو گیا تھا۔
      رفتہ میں پھیری کے دوران‘ مسلے مسائل سنتے رہتے تھے۔ انہیں بات کرنے‘ اور بات بنانے کا ڈھنگ بھی آتا تھا۔ زرینہ نے بھی‘ سنی سنائی کے حوالہ سے‘ بڑا تعاون کیا۔ نماز جمعہ اور جمعہ کا خطاب بھی فرمانے لگے۔ جمعہ کے خطبہ کے لیے‘ ان کے ہم زلف نے بڑا تعاون کیا۔ دو تین سال میں‘ لہراں بہراں ہو گئیں۔ مخلتف نوعیت کے کھانے‘ دانے اور چھوٹے سہی‘ نوٹ بھی آنے لگے۔ چودھری نے مسجد کے مولوی کے لیے‘ ایک کلہ زمین بھی مختص کر دی۔ اب وہ مولوی محمد عمر سے‘ علامہ محمد عمر پکھوی ہو گیے تھے۔ وہ گاؤں میں‘ ایک مذہبی مسلک کے‘ لیڈر تھے۔ جمعہ اور عیدین کے موقع پر‘ پورے مذہبی گٹ اپ کے سآتھ‘ وارد ہوتے۔ ان کے خلاف بات کرنے کی‘ کسی میں جرآت نہ تھی‘ گویا ان کے خلاف کوئی بات منہ سے نکالنا‘ مذہب دشمنی کے مترادف تھا۔
      ان کا بڑا لڑکا‘ محمد صدیق میٹرک پاس کرکے‘ گاؤں واپس لوٹ آیا۔ علامہ صاحب کی خواہش تھی‘ کہ دوسرے مسلک کی مسجد کی امامت‘ کسی ناکسی طرح‘ اسے مل جائے‘ لیکن یہ کام‘ اتنا آسان نہ تھا۔ اس مسجد کا مولوی‘ مضبوط پیروں والا تھا۔ اس کے خلاف سازشوں کا آغاز کر دیا گیا۔ مختلف حوالوں سے‘ اس کی ہوا خراب کر دی گئی۔ آدمی کتنا ہی محتاط کیوں نہ ہو‘ اس سے غلطی ہو ہی جاتی ہے۔ گاؤں کے ایک ناپسندیدہ مسلک کی‘ کتاب کا حوالہ‘ اپنے خطاب میں کوڈ کر بیٹھے۔ انہوں نے یہ حوالہ‘ باطور ثبوت کوڈ کیا تھا۔ بس پھر کیا تھا‘ علامہ صاحب نے‘ قیامت کھڑی کر دی۔ انہوں نے یہاں تک کہہ دیا‘ جن کانوں نے یہ حوالہ سنا ہے‘ توبہ کریں‘ ورنہ عذاب سے نہ بچ سکیں گے۔ اس مسلک سے متعلق لوگوں نے‘ اسے مذہبی گستاخی کے مترادف سمجھ لیا۔ مولوی صاحب کی‘ بھاگتے بنی۔ دو دن تو بلا امام مسجد گزر گیے۔ ایک دن محمد صدیق‘ جو سازش کے پہلے روز ہی سے‘ ان کی مسجد میں‘ ان کے طریقہ کے مطابق‘ نماز ادا کر رہا تھا‘ رانا جعفر کے اشارے پر‘ امامت کے مصلے پر‘ کھڑا ہو گیا کسی نے‘ چوں تک نہ کی۔ پھر یہ مصلہ محمد صدیق کا ٹھہرا۔
      دوہرے گپھے گھر آنے لگے۔ علامہ صاحب نے‘ اپنی بڑی لڑکی کے‘ ہاتھ پیلے کرنے کا فیصلہ کیا۔ آخر مناسب رشتہ مل ہی گیا۔ غلام نبی کی اپنی دکان تھی۔ ٹھیک ٹھاک کھاتی پیتی آسامی تھا۔ اس کی پہلی بیوی فوت ہو گئی تھی۔ اس سے دو ننھے منے‘ پیارے پیارے بچے تھے۔ شادی پر گاؤں والوں نے‘ دل کھول کر‘ تعاون کیا۔ ان کے تعاون کا ہی یہ ثمرہ تھا‘ کہ علامہ صاحب کو‘ صرف نکاح کرنے کی تکلیف اٹھانا پڑی۔ رخصتی کے وقت‘ انہوں نے دلہا میاں کو‘ جیون ساتھی کے خود ساختہ حقوق سے آگاہ کیا۔ دلہن یعنی اپنی بیٹی کو‘ ایک دن پہلے ہی‘ والدین کے حقوق سے‘ آگاہ کر دیا تھا۔ ساتھ میں‘ زندگی کے اس اصول سے بھی شناسا کر دیا‘ کہ لسا پڑنے والے سکھ کا سانس نہیں لے سکتے۔ کوئی ایک کرے تم سو کرو‘ کوئی ایک سنائے تم ایک سو ایک سناؤ۔ دوہاجو ہے‘ گھٹنوں تلے رکھو‘ ورنہ تمہارے ہمارے پلے کچھ نہیں پڑ سکے گا۔



      Similar Threads:

    2. #2
      Genius Poet www.urdutehzeb.com/public_html illusionist's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      829
      Threads
      201
      Thanks
      34
      Thanked 39 Times in 22 Posts
      Mentioned
      87 Post(s)
      Tagged
      3530 Thread(s)
      Rep Power
      41

      Re: Daein hath ka khail

      Bilkul Sahi juziyaat nigaari ki aap nai ........... bohot umda tehreer ......... Thanks for sharing ..









    3. #3
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      84

      Re: Daein hath ka khail

      aap ne tovajo farmee, bari bari meharbani


    4. #4
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Anmol's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,040
      Threads
      1965
      Thanks
      0
      Thanked 86 Times in 82 Posts
      Mentioned
      298 Post(s)
      Tagged
      4782 Thread(s)
      Rep Power
      77

      Re: Daein hath ka khail

      nice sharing...



    5. #5
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      84

      Re: Daein hath ka khail

      shukarriya baita


    6. #6
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: Daein hath ka khail

      Thanks for great sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    7. #7
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      84

      Re: Daein hath ka khail

      bari bari meharbani


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    daein hath

    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •