فیس بک پر ناپسندیدگی کا اظہار کرنے کیلئے بٹن جلد دستیاب ہوگا
فیس بک کے بانی مارک زوکر برگ نے کہا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اب ناپسندیدگی کا اظہار کرنے کیلئے بھی بٹن جلد دستیاب ہوگا۔ کیلیفورنیا میں فیس بک کے صدر دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران مارک زوکربرگ نے کہا کہ ڈس لائک کے بٹن کو تجرباتی طور پر متعارف کروانے کے بہت قریب ہیں۔
کیلیفورنیا(اے این این)فیس بک پر پسندیگی کا اظہار کرنے کے لیے تو لائک کا بٹن موجود ہے تاہم ناپسندیدگی کا اظہار کسی نشان کے ذریعے کرنا ممکن نہیں۔مارک زوکربرگ نے کہا کہ اب تک ڈس لائک بٹن کے لیے سینکڑوں افراد ان سے مطالبہ کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن بہت اہم ہے کیونکہ وہ حقیقتا یہ کہنے کے قابل ہو چکے ہیں کہ ہم اس پر کام کر رہے ہیں اور اس کا تجربہ کرنے کے بہت قریب ہیں تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ اس طریقہ کار سے لوگ دوسروں کی پوسٹس کو ڈائو ن کریں۔اس کے بجائے یہ اس وقت ہوگا جب لوگ کسی اداس کرنے والی پوسٹ پر لائک کرتے ہوئے اپنے آپ کو غیر حساس محسوس کرتے ہیں۔
Similar Threads:
Bookmarks