Umda Intekhabیک دکھی اور سوگی آدمی جب سوچتا ہے کہ اس کو دکھوں سے اور مصیبتوں سے نجات حاصل کرنی چاہیے اور آنند میں رہنا چاہیے تو وہ ایک بنیادی غلطی میں مبتلا ہو جاتا ہے -
یعنی وہ ایسی چیزوں کی فہرست تیار کرنے میں لگ جاتا ہے جن سے اس کو بچنا چاہیے-
اس فہرست کی تیاری میں وہ سب سے اہم چیز لکھنی بھول جاتا ہے کہ سب سے پہلے اس کو اپنے آپ سے بچنا چاہیے مثلا وہ پروگرام بناتا ہے کہ مجھے ان لوگوں سے تکلیف پہنچی ہے مجھے ان لوگوں کو چھوڑ دینا چاہیے اور ان کی بجائے کچھ دوسرے دوستوں کو اختیار کرنا چاہیے-
لیکن وہ یہ بات بھول جاتا ہے کہ وہ نئے دوستوں کے پاس بھی اپنا پرانا آپ اور اپنے پرانے خیال لے کر جائے گا.
وہ یہ بھول جاتا ہے کہ جو شخص ذہنی ٹھوکریں کھاتا ہے وہ قدم کی ٹھوکر ضرور کھاتا ہے.
ہر روز کا ایک وظیفہ یاد رکھیے کہ مجھے اپنے آپ کو درست کرنا ہے اور اپنا آپ سنوارنا ہے-
از اشفاق احمد، بابا صاحبا
sharing ka shukariya![]()
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks