سائنس دانوں کی ایک ٹیم کو ایسے ثبوت ملے ہیں کہ ستاروں سے آوازیں پیدا ہورہی ہیں تاہم یہ آوازیں اتنی صاف نہیں ہیں کہ یہ اندازہ لگایا جاسکے کہ آواز کسی مخلوق کی ہے یا نہیں اور نہ ہی ان کو کوئی انسان سن سکتا ہے۔ آوازوں کو آلات پر محسوس کیاگیاہے۔ برطانیہ کی یونیورسٹی آف یارک اور ممبئی کے ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف فنڈمنیٹل ریسرچ کے سائنس دانوں نے جب ایک ہدف پر پڑنے والی لیرز شعاعوں کا جائزہ لیا تو ان میں چند شعاعیں غیر معمولی نظر آئیں۔ ان شعاعوں کے درمیان پیدا ہونے والی لہرو ں کا بغور جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ ان میں آواز کی لہریں پیدا ہورہی ہیں۔ فطرت میں پائے جانے والے 3 اقسام ٹھوس مائع اور گیس کے علاوہ سائنس دانوں نے پلازما کے نام سے ایک چوتھی قسم دریافت کی ہے اس کو خلاء بھی کہا جاتا ہے اس پلازما کا جائزہ لینے کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے۔


Similar Threads: