google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: موٹاپے سے نجات کے 2 مجرب نسخے!!

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      موٹاپے سے نجات کے 2 مجرب نسخے!!

      ڈاکٹر شجاعت حامد
      موٹاپا کس کو پسند ہے، شاید کسی کو نہیں۔ بیشتر افراد تو اس سے نجات کے لیے ڈائٹنگ سے لے کر جسمانی ورزشوں تک کے مختلف طریقے اپناتے ہیں ،مگر کوئی فائدہ نہیں ہوتاہے۔یہاں موٹاپے سے نجات کے دو مجرب نسخے پیش کیے جا رہے ہیں۔ پہلا نسخہ تو یہ ہے کہ اگر آپ واقعی جسمانی وزن میں کمی چاہتے ہیں ؟ تو ناشتے یا کسی بھی وقت کی خوراک سے قبل دو گلاس پانی پی لیں آپ کو کم کھانے کے لیے کوشش بھی نہیں کرنا پڑے گی۔ اوبیسٹی نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق کھانے سے قبل دو گلاس یا 500 ملی لیٹر کے قریب پانی پینا وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کھانے سے قبل پانی پینا موٹاپے میں کمی کے خواہشمند افراد کے لیے کافی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ محقق ڈاکٹر ایمنڈا ڈیلے کے مطابق اگر آپ جسمانی وزن میں کمی کے کسی بھی قسم کے پروگرام کا جائزہ لیں تو معلوم ہوگا کہ بہت زیادہ پانی پینا بہترین طریقہ کار ثابت ہوتا ہے، لہٰذا ہم نے اس جائزہ لینے فیصلہ کیا۔اس تحقیق کے دوران اسی سے زائد موٹاپے کے شکار افراد کے دو گروپس بنائے گئے، جن میں سے ایک کو کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے دو گلاس پانی پینے کی ہدایت کی گئی جبکہ دوسروں کو بس خود کو زیادہ کھانے سے روکنے کا کہا گیا۔لگ بھگ تین ماہ تک جاری رہنے والے تجربے کے دوران شرکاء کا وزن آغاز، درمیان اور آخر میں چیک کیا گیا تو اس سے معلوم ہوا کہ پانی پینے والے افراد کے وزن میں نمایاں کمی آئی ہے۔ڈاکٹر ایمنڈا کے مطابق تجربے کے آخر میں پانی پینے والے گروپ میں شامل افراد کا وزن اوسطاً 4.3 کلوگرام تک کم ہوا جو کہ حقیقی کامیابی تھی۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پانی پینے سے آپ کو پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے اور آپ چاہتے ہوئے بھی زیادہ غذا جسم کا حصہ نہیں بنا پاتے۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ابھی مزید تحقیق ہوگی ،تاہم اب بی لوگ کھانے سے پہلے مناسب مقدار میں پانی پی لیں تو جسمانی وزن کی روک تھام کے حوالے سے ان کو فائدہ ہی ہوگا۔ موٹاپے سے بچاؤ کا دوسرانسخہ تو آپ کے باورچی خانے میں ہی موجود ہے؟ اور وہ ہے مرچ۔جی ہاں!آسٹریلیا کی ایڈیلیڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق مرچ مصالحے سے بھرپور غذا لوگوں کو زیادہ کھانے سے روکنے کے ساتھ ساتھ جسمانی وزن میں کمی بھی لاتی ہے۔مرچیں جسم میں جاکر معدے کو بھر دیتی ہیں اور ایسے اعصاب کو سرگرم کردیتی ہیں جو جسم کو کہتے ہیں کہ بہت کھالیا اور زیادہ کھایا ممکن نہیں رہتا۔تحقیق کے مطابق مرچوں میں جسم میں ریسیپٹر سرگرم ہوجاتے ہیں جو پیٹ بھرنے کے سگنل دماغ کو بھیجتے ہیں۔محقق پروفیسر ایمنڈا پیج نے بتایا کہ مرچیں پیٹ بھرنے کا احساس بڑھا دیتی ہیں اور یہ سرگرمی کسی بھی قسم کی مرچ کھانے سے شروع ہوجاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جسمانی وزن سے پریشان افراد اگر مرچوں کا استعمال زیادہ کرنے لگے تو وہ خودبخود کم غذا استعمال کرنے لگتے ہیں اور اس سے موٹاپے پر قابو پانے کے حوالے سے نئے طریقہ علاج کو تشکیل دینے میں مدد مل سکتی ہے۔ ٭…٭…٭

      Similar Threads:

      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: موٹاپے سے نجات کے 2 مجرب نسخے!!

      Thanks for great sharing

      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے

    3. #3
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: موٹاپے سے نجات کے 2 مجرب نسخے!!

      Nice Sharing
      Thanks For Sharing

    4. #4
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Dr Danish's Avatar
      Join Date
      Aug 2015
      Posts
      3,237
      Threads
      0
      Thanks
      211
      Thanked 657 Times in 407 Posts
      Mentioned
      28 Post(s)
      Tagged
      1020 Thread(s)
      Rep Power
      511

      Re: موٹاپے سے نجات کے 2 مجرب نسخے!!

      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post

      ڈاکٹر شجاعت حامد
      موٹاپا کس کو پسند ہے، شاید کسی کو نہیں۔ بیشتر افراد تو اس سے نجات کے لیے ڈائٹنگ سے لے کر جسمانی ورزشوں تک کے مختلف طریقے اپناتے ہیں ،مگر کوئی فائدہ نہیں ہوتاہے۔یہاں موٹاپے سے نجات کے دو مجرب نسخے پیش کیے جا رہے ہیں۔ پہلا نسخہ تو یہ ہے کہ اگر آپ واقعی جسمانی وزن میں کمی چاہتے ہیں ؟ تو ناشتے یا کسی بھی وقت کی خوراک سے قبل دو گلاس پانی پی لیں آپ کو کم کھانے کے لیے کوشش بھی نہیں کرنا پڑے گی۔ اوبیسٹی نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق کھانے سے قبل دو گلاس یا 500 ملی لیٹر کے قریب پانی پینا وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کھانے سے قبل پانی پینا موٹاپے میں کمی کے خواہشمند افراد کے لیے کافی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ محقق ڈاکٹر ایمنڈا ڈیلے کے مطابق اگر آپ جسمانی وزن میں کمی کے کسی بھی قسم کے پروگرام کا جائزہ لیں تو معلوم ہوگا کہ بہت زیادہ پانی پینا بہترین طریقہ کار ثابت ہوتا ہے، لہٰذا ہم نے اس جائزہ لینے فیصلہ کیا۔اس تحقیق کے دوران اسی سے زائد موٹاپے کے شکار افراد کے دو گروپس بنائے گئے، جن میں سے ایک کو کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے دو گلاس پانی پینے کی ہدایت کی گئی جبکہ دوسروں کو بس خود کو زیادہ کھانے سے روکنے کا کہا گیا۔لگ بھگ تین ماہ تک جاری رہنے والے تجربے کے دوران شرکاء کا وزن آغاز، درمیان اور آخر میں چیک کیا گیا تو اس سے معلوم ہوا کہ پانی پینے والے افراد کے وزن میں نمایاں کمی آئی ہے۔ڈاکٹر ایمنڈا کے مطابق تجربے کے آخر میں پانی پینے والے گروپ میں شامل افراد کا وزن اوسطاً 4.3 کلوگرام تک کم ہوا جو کہ حقیقی کامیابی تھی۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پانی پینے سے آپ کو پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے اور آپ چاہتے ہوئے بھی زیادہ غذا جسم کا حصہ نہیں بنا پاتے۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ابھی مزید تحقیق ہوگی ،تاہم اب بی لوگ کھانے سے پہلے مناسب مقدار میں پانی پی لیں تو جسمانی وزن کی روک تھام کے حوالے سے ان کو فائدہ ہی ہوگا۔ موٹاپے سے بچاؤ کا دوسرانسخہ تو آپ کے باورچی خانے میں ہی موجود ہے؟ اور وہ ہے مرچ۔جی ہاں!آسٹریلیا کی ایڈیلیڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق مرچ مصالحے سے بھرپور غذا لوگوں کو زیادہ کھانے سے روکنے کے ساتھ ساتھ جسمانی وزن میں کمی بھی لاتی ہے۔مرچیں جسم میں جاکر معدے کو بھر دیتی ہیں اور ایسے اعصاب کو سرگرم کردیتی ہیں جو جسم کو کہتے ہیں کہ بہت کھالیا اور زیادہ کھایا ممکن نہیں رہتا۔تحقیق کے مطابق مرچوں میں جسم میں ریسیپٹر سرگرم ہوجاتے ہیں جو پیٹ بھرنے کے سگنل دماغ کو بھیجتے ہیں۔محقق پروفیسر ایمنڈا پیج نے بتایا کہ مرچیں پیٹ بھرنے کا احساس بڑھا دیتی ہیں اور یہ سرگرمی کسی بھی قسم کی مرچ کھانے سے شروع ہوجاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جسمانی وزن سے پریشان افراد اگر مرچوں کا استعمال زیادہ کرنے لگے تو وہ خودبخود کم غذا استعمال کرنے لگتے ہیں اور اس سے موٹاپے پر قابو پانے کے حوالے سے نئے طریقہ علاج کو تشکیل دینے میں مدد مل سکتی ہے۔ ٭…٭…٭

      informative sharing.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •