google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: ٹماٹر پھل ہے یا سبزی؟ ( عدالت کا دلچسپ فیصلہ)

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      ٹماٹر پھل ہے یا سبزی؟ ( عدالت کا دلچسپ فیصلہ)



      مہ جبین ملک
      اگر آپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے، جو ٹماٹر کو پھل خیال کرتے ہیں ،تو آج شاید آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ٹماٹر پھل نہیں ہے بلکہ سبزی ہے ،جسے ایک مقدمے کے نتیجے میں امریکی عدالت نے پھل کے زمرے سے نکال کر سبزی قرار دے دیا تھا۔ انیسویں صدی میں امریکی سپریم کورٹ کو ایک مضحکہ خیز سوال کا سامنا کرنا پڑا کہ ٹماٹر پھل ہے یا سبزی؟ اس وقت نیویارک بندرگاہ اتھارٹی ٹماٹر کی درجہ بندی سبزی کی حیثیت سے کرتی تھی، جس کی درآمد پر دس فیصد امپورٹ ٹیکس وصول کیا جاتا تھا۔اس زمانے میں پھلوں کی درآمدات کا کاروبار کرنے والے نکس خاندان کے تاجروں نے امریکی ٹیرف ایکٹ 1883ء کے تحت، کلیکٹرآف نیویارک پورٹ ایڈورڈ ہیڈن کیخلاف ایک مقدمہ درج کروایا اور عدالت سے استفسار کیا کہ درآمد شدہ سبزیوں پر ٹیکس ادا کیا جاتا ہے، لیکن پھل چونکہ ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں، لہٰذا کلیکٹر سے ان کی ادا شدہ رقم واپس دلوائی جائے۔ امریکی عدالت نے 1893ء میں اس مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ٹماٹر کو قانونی طور پر سبزی کے زمرے میں شامل کر دیا۔ سپریم کورٹ نے سائنس اور روزمرہ زندگی کے درمیان امتیاز کرتے ہوئے یہ موقف اپنایا کہ ٹماٹر ایک سبزی ہے کیونکہ لوگ اسے سبزی ہی خیال کرتے ہیں۔نباتاتی تعریف کے اعتبار سے پودے کے پھول سے پیدا ہونے والا نرم گودا جو اسی پودے کا بیج رکھتا ہو اسے پودے کا پھل کہا جاتا ہے اور تکنیکی اعتبار سے ٹماٹر اس تعریف پر پورا اترتا ہے۔اس دلچسپ مقدمے کی سماعت کے لیے دونوں فریقین کی جانب سے دلائل مختصر اور سادہ تھے۔مدعا علیہ نے ٹماٹر کو پھل ثابت کرنے کے لیے ویبسٹر لغت کاسہارا لیتے ہوئے مٹر، بیگن، کھیرا اور سیم کی تعریف پڑھ کر سنائی جو تکنیکی تعریف کے لحاظ سے پھل کے زمرے میں شامل ہیں۔دوسری جانب سے دلائل پیش کرنے کے لیے وارکیسٹر لغت کا استعمال کیا گیا، جس میں سے آلو، شلجم، پھول گوبھی، گاجر کی تکنیکی تعریف پڑھ کر سنائی گئی، جو اسے legume (پھلیاں) ظاہر کرتی ہے، لیکن روز مرہ کے معمولات میں ہم انھیں سبزی کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سائنسی درجہ بندی سے عام فہم زبان تبدیل نہیں ہوتی۔ اگرچہ تکنیکی تعریف کے لحاظ سے ٹماٹر ایک پھل ہے ،لیکن روز مرہ کی زندگی میں اسے سبزی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جسے عام طور پرکھانے کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے اور ایک سویٹ ڈش کے طور پر نہیں کھایا جاتا۔لہٰذا کسٹم قوانین کے تحت عدالت نے فیصلہ صادر کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ٹماٹر کو سبزیوں کے زمرے میں شمار کیا جائے گا اور درآمدی ٹیرف کی ادائیگی جاری رکھی جائے گی۔ ٭…٭…٭



      Similar Threads:

    2. #2
      ....You don't need to follow trends to be stylish..... Admin Admin's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Dubai , Al Mamzar
      Posts
      8,008
      Threads
      254
      Thanks
      372
      Thanked 294 Times in 242 Posts
      Mentioned
      681 Post(s)
      Tagged
      6427 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ٹماٹر پھل ہے یا سبزی؟ ( عدالت کا دلچسپ فیصل¬

      Bht umda info


    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ٹماٹر پھل ہے یا سبزی؟ ( عدالت کا دلچسپ فیصل&

      Quote Originally Posted by Admin View Post
      Bht umda info





    4. #4
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: ٹماٹر پھل ہے یا سبزی؟ ( عدالت کا دلچسپ فیصل¬

      Nice Sharing
      Thanks For Sharing


    5. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ٹماٹر پھل ہے یا سبزی؟ ( عدالت کا دلچسپ فیصل&

      Quote Originally Posted by UmerAmer View Post
      Nice Sharing
      Thanks For Sharing




    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •