ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے استعفوں کا معاملہ مختلف ہے:عمران خان



ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر عمران خان کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ۔ کہتے ہیں تحریک انصاف انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے مستعفی ہوئی لیکن متحدہ ٹارگٹ کلرز کو بچانا چاہتی ہے۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے استعفوں کو ایک دوسرے سے مختلف قرار دیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ تحریک انصاف عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے مستعفی ہوئی تھی دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی دھاندلی کے الزامات لگائے لیکن ایم کیو ایم نے استعفے ٹارگٹ کلرز کو بچانے کیلئے دیئے ہیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اپنے لئےماحول خراب کرنے کی ذمہ دار خود ہے وہ کسی اور پر الزام نہیں لگا سکتے۔ عوام کا اعتماد ان سے اٹھ چکا ہے کراچی میں سیاسی خلا ایم کیو ایم کی ناکامی کی وجہ سے پیدا ہو گا۔


Similar Threads: