google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: ادب ، ایک ضروری تشریح

    Hybrid View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      ادب ، ایک ضروری تشریح



      ادیب کا کام کیا ہے؟ میں اس کا جواب اکثر ماضی کے ادیبوں میں اس لیے تلاش کرتا ہوں کہ ہمیں ان کے سبق سے زبان کی صحت و ہمہ گیری، اسلوب کے نکات اور بساط کی نوعیت سے آگاہی حاصل ہوتی ہے۔ ہم ان نکات کا مطالعہ صرف کلاسیکی ادب کی روشنی میں کر سکتے ہیں۔ اخبار نویسی کی سوقیانہ و کم مایہ زبان ایک ادیب کے طرزِ تحریر کے لیے ناموزوں بھی ہے اور غیر مناسب بھی۔ ہمیں اِس بات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ ٹالسٹائی اپنی زبان کی بدولت زندہ کرداروں کی پیش کش میں کس طرح کامیابی حاصل کرتا ہے، ٹرگینیوف ایک منظر کی عکاسی اس طرح کیسے کرتا ہے کہ وہ منظر ناول کا جزو بن جائے، چیخوف اپنے مختصر بیان میں جامعیت کس طرح سمو دیتا ہے ، گوگول اپنی زبان میں الفاظ کی موسیقی اور اِن کا ترنم کس طرح لاتا ہے اور لرمون توف، اپنے اندازِ بیان میں بیک وقت شاعرانہ جذبات اور معنویت کی صفائی کس طرح یکجا کر دیتا ہے۔ ان سے اکتساب کے یہ معنی نہیں کہ ہم ان کی نقالی شروع کر دیں۔ نیا قلبؔ ہمیشہ نئے قالب کو جنم دیتا ہے۔ اُنیسویں صدی کا ناول بنیادی طور پر کسی ذات یا خاندان کی کہانی ہوتا تھا۔ جس کا تانا بانا کسی مخصوص کردار یا کردارون کے اردگرد بنا جتا تھا۔ آج انسانی زندگی میں معاشرے کا دخل پہلے سے بہت زیادہ ہو چکا ہے۔ اب کسی بھی ناول، حتیٰ کہ ایک نفسیاتی ناول میں بھی بہت سے ایسے کرداروں کی پیشکش لازم ہے۔ جن کے درمیان جانباز اور جانبازہ اپنی زندگی بسر کرتے ہیں۔ ناول کی ساخت میں یہ اظہار ضروری ہے۔ زندگی کے جدید مزاج کی روشنی میں آج میرے لیے یہ تصور کرنا مشکل ہے کہ کسی جدید ناول میں افعال و حرکات کے درمیان بیچ بیچ میں مناظرِ فطرت کا تفصیلی ذکر آتا رہے۔ ٹرگینیوف کے ناولوں میں یہ بات ملتی ہے مگر اس کے باوجود واقعات و مناظرِ فطرت ایک دوسرے کا جزو معلوم ہوتے ہیں۔ ہم یہ تکنیک آج کی زندگی میں نہیں دُہرا سکتے ہیں۔ کلاسیکی ادیبوں سے ہم کردار نگاری کے نکات سیکھ سکتے ہیں۔ یہ اعتراض کیا جاسکتا ہے کہ یہ اس لیے دشوار ہوگا کہ آج ہماری دُنیا ان کرداروں کی دُنیا سے مختلف ہے۔ اِس کا جواب یہ ہوگا کہ جدید رُوسی ادیب اُنیسویں صدی کے ادیب سے کئی لحاظ سے مختلف ہے۔ آج دُنیا پر اِس کی نظر اِن سے مختلف ہے اور آج بہت سے امور کو وہ نئے طریقہ پر سوچتا اور سمجھتا ہے۔ یہ یاد رکھنا لازمی ہے کہ اِس کے پیش کردہ کردار بھی اِسی جدید عہد کے افراد ہیں۔ یہ وہ پرانے کلاسیکی کردار نہیں جو ’روڈین‘ یا ’لیون‘ کی طرح بحث و مباحثہ میں مصروف رہیں، یا جن کا ذریعہ معاش ویسا ہو کہ جیسا کہ چیخوف (ا۔ت) ’ٹروفی موف‘ کا تھا۔ ان کی روئیداد محبت چیخوف کے ناول (ا۔ ت) ’دی تھری سسٹر‘ کے کرداروں کے طرز کی نہیں ہے۔ اُنیسویں صدی کے عظیم ادیبوں نے جن رشتوں پر قلم اُٹھایا ہے وہ صرف ان تذکروں تک محدود نہیں۔ اُنھوں نے حال کے پردہ کو سرکار کر مستقبل میں جھانکنے کی کوشش بھی کی ہے گو معاشرے کے ارتقائی منازل کا مدلل نظریہ ان کے پاس نہ تھا۔ جو آج ہمارے ہر مبتدی ادیب کی میراث بن چکا ہے۔ لہٰذا وہ صرف اندازہ لگا سکتے تھے اور اکثر و بیشتر یہ اندازے غلط نکلے۔ چنانچہ آج ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ ان کے فلسفیانہ نظریات و معاشرتی تصورات ادنیٰ محدود اور اکثر غلط تھے۔ جدید رُوسی ادیب اپنے معاشرہ میں جدید انسانی تعلقات کا مظاہرہ بہ آسانی کر سکتا ہے۔ وہ یہ جان سکتا ہے کہ کون سے جذبات آئندہ پنپنے اور کون سے ختم ہو جانے والے ہیں۔ پھر بھی پیشتر و ادیبوں کا مطالعہ اس لیے اہم ہے کہ وہ ہمعصر کرداروں کی عکاسی بڑی بصارت کے ساتھ کر گئے ہیں۔ ہم آج بھی ان سے فن کی سچائی، انسانی زندگی کی وسعت و ہمہ گیری کے پہلو اور اس کی عکاسی کے نکات سیکھ سکتے ہیں۔ (الیا اہرن برگ ؍ ترجمہ: فاخر حسین کے مضمون سے ایک اقتباس) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: ادب ، ایک ضروری تشریح

      Nice Sharing
      Thanks For Sharing


    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ادب ، ایک ضروری تشریح

      Quote Originally Posted by UmerAmer View Post
      Nice Sharing
      Thanks For Sharing





    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •