google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: کولیسٹرول کنٹرول کرنے کے چند اہم اور آسا 

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      کولیسٹرول کنٹرول کرنے کے چند اہم اور آسا 

      کولیسٹرول کنٹرول کرنے کے چند اہم اور آسان طریقے





      کولیسٹرول کی زیادتی انسانی جسم کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے بلکہ یہ انسانی زندگی کے جلد خاتمے کا باعث بھی بن سکتا ہے لیکن اس کے باوجود لوگ عام طورپرایسی غذاؤں سے پرہیز نہیں کرپاتے جو کولیسٹرول میں اضافے کا باعث بنتی ہیں تاہم ذرا سی توجہ اور کوشش سے اس خطرناک بیماری سے نجات ممکن ہے جن میں سے چند طریقے ایسے ہیں جس سے کولیسٹرول کو بآسانی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
      سگریٹ سے نجات حاصل کریں: سگریٹ سے دور رہنے سے نہ صرف کولیسٹرول کنٹرول میں آجاتا ہے بلکہ بلڈ پریشر میں بھی کمی واقع ہوتی ہے اس کے علاوہ ساتھ ہی دل کی بیماریوں سے بھی نجات مل جاتی ہے اسی لیے ڈاکٹرزکا بھی کہنا ہے کہ صحت مند زندگی جینے کے لیے ہائی کولیسٹرول سے دور رہیں۔
      روازنہ 30 منٹ کی ورزش: ماہرین صحت کے مطابق روزانہ 30 منٹ کی ورزش سے جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کو مناسب رکھنے میں مدد ملتی ہے جب کہ روزانہ کی اس ورزش سے وزن کو کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
      وزن گھٹائیے: ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ورزش کو معمول بنانے کے بعد جب آپ کے وزن میں 3 سے 5 کلو گرام کمی ہوجائے تو اس سے کولیسٹرول برقراررکھتا ہے جب کہ وزن کی کمی صحت مند زندگی گزارنے لیے انتہائی اہم ہے۔ وزن میں کمی کے لیے ضروری ہے جب آپ بور ہو رہے ہوں تو کھانے کی بجائے واک کریں یا پھر جب آپ ٹی وی دیکھ رہے ہوں تو بادی چیزیں کھانے کی بجائے گاجر اور دیگر سبزیاں کھائیں اس کے علاوہ اوپر کی منازل طے کرنے کے لیے لفٹ کی بجائے سیڑھیوں کے استعمال کو ترجیح دیں۔
      لائف اسٹائل میں تبدیلی: ماہرین صحت کے مطابقکولیسٹرول کی زیادتی کی بڑی وجہ غیر ضروری طور پر وزن میں اضافہ ہے اور اگر چند کلوگرام بھی وزن بڑھ جائے تو کولیسٹرول فوری بڑھ جاتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ فوری وزن کم کرنے پر کام کریں، اپنےکھانے پینے کی عادات پرنظر ڈالیں اور اسے بدلنے کی کوشش کریں اور ایسی غذاؤں کو اپنے کھانے کا حصہ بنائیں جو وزن کم کرنے میں مدد گار ہوتی ہیں اس کے علاوہ ورزش بھی کولیسٹرول کم کرنے میں اہم ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ دیکھیں ورزش کرنے سے آپ کا کولیسٹرول کس حد تک کم ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 40 منٹ کی روزانہ ورزش روزانہ 5 سے 10 فیصد کولیسٹرول لیول کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔
      بہت کم کولیسٹرول صحت کیلیے خطرناک ہے: اگرچہ ہائی کولیسٹرول لیول انسانی صحت کے لیے خطرناک ہوتا ہے تاہم کم کولیسٹرول لیول بھی صحت کے مسائل پیدا کرسکتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ کولیسٹرول کی مناسب مقدار پر نظر رکھیں اور اگر کولیسٹرول 160 ایم جی یا ڈی ایل سے گر جائے تو اس سے کینسر، ڈپریشن اور وقت سے پہلے بچے کی پیدائش جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
      بچوں کو بھی کولیسٹرول ہوسکتا ہے: موٹاپے اور خاندانی دل کی بیماریوں کے باعث 2 سال تک کے بچے کو بھی ہائی کولیسٹرول لیول ہو سکتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ جہاں تک ممکن ہوسکے اپنی غذاؤں پر نظر رکھیں۔
      کولسیٹرول کی عام علامات: کولیسٹرول لیول کو اپنے معالج سے چیک کرانا ضروری ہے لیکن کچھ علامات عام طور پر بھی دیکھی جا سکتی ہیں جیسے جسم پربننے والے لال ابھرے دانے جو ایکسان تھامس ہائی کولیسٹرول کی علامت ہے جب کہ دل کی کئی بیماریاں بھی کولیسٹرول میں اضافے کا باعث بنتی ہیں اس لیے اس کا چیک رکھنا ضروری ہے۔


      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: کولیسٹرول کنٹرول کرنے کے چند اہم اور آسا&

      Nice Sharing


    3. #3
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: کولیسٹرول کنٹرول کرنے کے چند اہم اور آسا&

      Very nice
      Thanks for sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    4. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: کولیسٹرول کنٹرول کرنے کے چند اہم اور آسا&

      Quote Originally Posted by UmerAmer View Post
      Nice Sharing
      Quote Originally Posted by Rania View Post
      Very nice
      Thanks for sharing





    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •