ستارہ اور ابھارِ عطارد ابھارِ عطارد کے مرکز میں ستارے کا موجود ہونا ذہانت‘ سائنس میں کامیابی‘ تجارت یا پھر ہاتھ کی اقسام کے مطابق لذت تقریر کی علامت ہوتا ہے۔ جب یہ ابھار کسی ایک طرف ہو تو ایسے شخص کے تعلقات ایسے لوگوں سے ہوتے ہیں جو اہل وقار اور بارسوخ ہوتے ہیں۔ ستارہ اور ابھارِ مریخ ابھارِ عطارد کے نیچے ابھارِ مریخ پر ستارے کی موجودگی اس امر کی علامت ہوتی ہے کہ صبروتحمل اور محنت کرنے سے عزت اور وقار حاصل ہوتا ہے۔جب یہ ستارہ ہاتھ کی دوسری طرف ابھارِ مریخ پر ابھارِ مشتری کے نیچے ہو تو ایسا شخص مادی زندگی میں بڑا وقار اور عزت حاصل کرتا ہے۔ ایسا شخص میدان جنگ میں بڑا کامیاب رہتا ہے۔ ستارہ اور ابھارِ ماہتاب میرے خیال کے مطابق ابھارِ ماہتاب پر ستارے کا موجود ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ ایسا شخص اپنے بلند خیالات کے باعث بڑا وقار حاصل کرے گا۔ کچھ لوگ اس ابھار پر ستارے کی موجودگی کو ڈوب کر مرنے کی موت کی علامت تصور کرتے ہیں۔ میں ان سے متفق نہیں ہوں اس پوزیشن کی ایک اور تشریح بھی ممکن ہے۔ اور میرے خیال میں اسی تشریح نے اس علامت کو ڈوب کر مرنے کی موت کی علامت بنا رکھا ہے۔جب خطِ ذہن ابھارِ ماہتاب پر آ کر ستارے پر ختم ہو جائے تو ایسے شخص کے الٹ پلٹ خیالات اس کے ذہنی توازن کو خراب کر دیں گے جس کا نتیجہ دیوانہ پن ہوگا۔ ستارے کی یہ پوزیشن ان لوگوں کے ہاتھوں پر اکثر دیکھنے میں آئی ہے جوخود کشی کر لیتے ہیں شاید اسی لیے لوگ اسے منحوس نشان تصور کرتے ہیں۔ لیکن اب پانی میں ڈوب کر مرنے کے علاوہ خودکشی کے اور بھی بہت سے طریقے رائج ہو چکے ہیں۔ ستارہ اور ابھارِ زہرہ ابھارِ زہرہ کے اوپر والے حصے پر ستارے کی موجودگی ایک بار پھر کامیابی اور وقار کی علامت ہے مگر فقط محبت کے دیار میں۔ مرد کے ہاتھ پر اس نشان کی موجودگی اس حقیقت کو ظاہر کرتی ہے کہ ایسا مرد اپنے ہر رومان میں کامیاب ہوگا۔ اسی تشریح سے عورت کے ہاتھ پر اس کی موجودگی کامیابی کی دلیل ہے۔ محبت کے معاملے میں ایسے مرد اور عورت کی مخالفت نہیں ہوتی۔ انگلیوں پر ستارے کی موجودگی انگلیوں کے پوروں پر ستارے کی موجودگی اس بات کی علامت ہے کہ ایسا شخص جس کام میں ہاتھ ڈالے گا وہ اس میں کامیاب ہوگا۔انگوٹھے پر اس کی موجودگی قوت ارادی کا اظہار کرتی ہے۔ ایسا شخص قوت ارادی سے ہر کام کرتا ہے۔(پامسٹری کے شہرئہ آفاق مصنف کیرو کی کتاب’’ہاتھ کے راز‘‘ سے ماخوذ) ٭…٭…٭


Similar Threads: