google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 7 of 7

    Thread: کارِ ثواب یا کاروبار؟

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      کارِ ثواب یا کاروبار؟

      کارِ ثواب یا کاروبار؟
      عظمت شہزاد





      ہمارے ہاں دو پیشے کارِ ثواب کی خاطر اختیار کئے جاتے ہیں۔ اور شاید یہی کارِثواب کا جذبہ ہے کہ ہر والدین کے کئی درجن خوابوں میں اِس خواب کا ہونا بھی یقینی ہے کہ اُن کا بچہ یا تو ڈاکٹر بنے یا استاد۔ یقینی طور پر یہ خواہش ایک اچھے جذبے کے تحت ہی ہوتی ہے اور کسی قسم کی لالچ یا دکھاوے کا عنصر ہرگز شامل نہیں ہوتا۔
      مگر جو کچھ ہمارے معاشرے اِن پیشوں کے ساتھ ہورہا ہے وہ کم سے کم الفاظ میں بھی شرمناک ہے۔ چاہے بات ہو معالجوں کی یا پھر معلمین کی، دونوں کو ایک بہتر اور سب سے زیادہ منافع دینے والی مرغی سمجھ لیا گیا ہے۔ جو مستقل صرف اندہ نہیں دیں گے بلکہ سونے کا انڈہ دیں گے۔
      یہی وجہ ہے کہ جگہ جگہ آپ کو پرائیوٹ کلینکوں کی بہتات نظر آئے گی۔ گویا یہ ڈاکٹرز سرکاری اسپتالوں سے تنخواہیں اپنا حق سمجھ کے لیتے ہیں اور مزید بہتر معالجے کے لئے مریضوں کو نجی شفا خانوں کے پتے تھما دئے جاتے ہیں۔ یہ بھی بھتے کی ایک صورت ہے مگر کیا کیجئے کہ سرکاری تنخواہ میں تو ڈاکٹری کے ٹھاٹھ نہیں ملتے۔ تو پھر ڈکیتی کے مہذب ہنر اپنائے جاتے ہیں۔ کچھ یوں کہ سرکاری اسپتال میں آنے والے مریض کے لئے ایک اور عشق کا امتحاں درپیش ہوتا ہے۔ انکار کی صورت تو ممکن ہی نہیں ورنہ جان سے جائیے ڈاکٹر صاحب کی بلا سے۔ پیارے ملک کے چھوٹے شہروں کے ڈی۔ایچ کیو اسپتالوں میں سوائے پین کِلر انجکشن کے کوئی دوا دستیاب نہیں بہرحال بیمار کی اگر سانسیں لکھی ہیں تو بچ جائے گا نہیں تو اسکو زندگی کے جھمیلوں سے چھٹکارا مل جائے گا۔
      یہی حال ہمارے تعلیمی اداروں کا بھی ہے، معلمین نے بھی شاندار بزنس پوائنٹس یعنی ٹیوشن سینٹرز کھول رکھے ہیں۔ کمال یہ کہ جن طلبہ کو پڑھانے کی تنخواہ پاتے ہیں انہی طلبہ سے دوبارہ ہزاروں روپے ٹیوشن فیس بھی بٹورتے ہیں۔ طلبہ کو ایک ہی نصاب دوگنا وقت اور پیسہ صرف کرکے پڑھنا پڑتا ہے۔ طلبہ کے نمبر اچھے آئیں یا نہ آئیں استاد صاحب کے بینک بیلنس میں قابلِ قدر اضافہ ضرور ہوجاتا ہے اور پڑھائی کے اوقات میں زیادہ تر تفریحی مشاغل پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔
      اب میں اس دور کے سب سے بڑے المیے کی طرف آتا ہوں۔ سالانہ امتحان میں پرائیویٹ اور سرکاری اسکول و کالجز اپنے رزلٹ بہتر بنانے کے لئے جو کارروائیاں کرتے ہیں وہ کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں، اس سے بڑی کرپشن اگلے مرحلے یعنی پیپرز کی مارکنگ میں کی جاتی ہے۔
      حکومت نے فی پرچہ مارکنگ کے 30 سے 35 روپے مقرر کر رکھے ہیں۔ لہٰذا یہ معلمین، میرے کاروباری دوست ہر سال مارکنگ کی مد میں کئے جانے والے بزنس کا تخمینہ پہلے سے لگا کر رکھتے ہیں۔ کچھ احباب تو روزانہ 100 سے بھی کچھ اوپر پیپر مارک کر لیتے ہیں گویا پیپر مارکنگ بھی ایک ریس ہے۔ کیا اس ریس کے کھلاڑی طلبہ سے انصاف کر پاتے ہوں گے؟ اس سے بڑھ کر ستم ظریفی یہ کہ ہمارے کئی دوست جو دیگر پیشوں سے منسلک ہیں پیپر مارکنگ کے دنوں میں اپنی ڈیوٹی لگوا لیتے ہیں پھر اس بزنس سے بھاری رقم وصول کرتے ہیں لیکن ان طلبہ کے ساتھ یہ غیر متعلقہ لوگ کیا انصاف کرتے ہوں گے۔ وہ طلبہ جنہوں نے سارا سال دوگنی رقم خرچ کرکے نصاب پڑھا تھا جبکہ مارکنگ سے بننے والا چیک پیشِ نظر ہو تو کہاں فرصت کہ سوال دیکھئے، جواب تلاشئے اور پھر پرچہ چیک کیجئے۔ بس ایک رفتار ہے، ایک اندازہ ہے، طلبہ کے نصیب کہ کس کو کتنے نمبر ملیں۔
      اِس لیے حکومتِ وقت سے استدعا ہے کہ اس ضمن میں ٹھوس اقدام کرے۔ غیر متعلقہ اشخاص کی پرچوں پر ڈیوٹی کا سدِباب ہو۔ بالخصوص طِب اور تعلیم کے شعبے میں اصطلاحات نافذ کی جائیں تا کہ عوام الناس جو اس مافیا کے ہاتھوں لٹ رہی ہے اسکو بھی کچھ ریلیف ملے۔ دوسری جانب ان کارِ ثواب کے دعویداروں سے سوال ہے کہ اپنے فرائض سے کوتاہی برت کے غریب عوام کا خون چوسنے کا جو سلسلہ ہے یہ کیسا کارِ ثواب ہے


      Similar Threads:

    2. #2
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: کارِ ثواب یا کاروبار؟

      زبردست
      شئیر کرنے کے لئے شکریہ






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: کارِ ثواب یا کاروبار؟

      Quote Originally Posted by Rania View Post
      زبردست
      شئیر کرنے کے لئے شکریہ




    4. #4
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: کارِ ثواب یا کاروبار؟

      Nice Sharing
      Thanks For Sharing


    5. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: کارِ ثواب یا کاروبار؟

      Quote Originally Posted by UmerAmer View Post
      Nice Sharing
      Thanks For Sharing




    6. #6
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html hir's Avatar
      Join Date
      Jul 2015
      Posts
      969
      Threads
      26
      Thanks
      0
      Thanked 11 Times in 9 Posts
      Mentioned
      7 Post(s)
      Tagged
      1116 Thread(s)
      Rep Power
      25

      Re: کارِ ثواب یا کاروبار؟

      Nice sharing...Its r8..


    7. #7
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: کارِ ثواب یا کاروبار؟

      Quote Originally Posted by hir View Post
      Nice sharing...Its r8..




    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •