google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: فلموں کے معاشرتی تہذیب پر اثرات

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      فلموں کے معاشرتی تہذیب پر اثرات

      فلموں کے معاشرتی تہذیب پر اثرات




      شجاع حیدر


      یہ سال پاکستانی فلمی صنعت کے لئے کسی حد تک خوش قسمت و خوش آئند ثابت ہورہا ہے۔ ایک طویل عرصے کے بعد یکے و دیگرے پاکستانی فلمیں سینماوں کی زینت بنیں۔ عید الفطر سے عید الاضحی تک تقریبا 6 فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گیں۔ جہاں تک یہ بات اک حد تک خوش آئند ہے وہی دوسری طرف یہ صنعت سے وابستہ لوگوں سے چند تقاضوں کی بھی طلبگار ہے۔ کیونکہ فلم کا براہ راست تعلق ہماری زندگیوں سے ہے، اس لئے فلمسازی کو محض اک کاروباری عمل نہیں بنایا جاسکتا ہے اور نہ بننے دیا جاسکتا ہے۔
      فلم چاہے کیسی بھی ہو، سماج پر کسی نہ کسی طرح اثرانداز ضرور ہوتی ہے۔ اس لئے فیض احمد فیض نے مضمون فلم اور ثقافت میں فلم کا کسی بھی سماج کے فکر وعمل کا رشتہ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ
      اتنا سب مانتے ہیں کہ فلم یا فلم سازی کا محض کاروبار ہی نہیں بلکہ معاشرے کے فکر و عمل سے بھی کچھ نہ کچھ رشتہ ہے۔ چنانچہ جس طور سے کسی دوا فروش کو کاروبار کے نام پر زہرفروشی کی اجازت نہیں دی جاسکتی بالکل اسی طرح کسی کو انڈسٹری کے نام پر معاشرے کے اخلاق بگاڑنے کی چھٹی نہیں دی جاسکتی۔
      اسی لئے محض کاروباری مقاصد کے خاطر کسی کو فلم میں آئٹم سونگ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ فنی اعتبار سے اگر بات کریں تو فلم اب اک مکمل فن کی صورت اختیار کرچکا ہے، جیسے ادب، فائن آرٹ، موسیقی، تھیٹر و دیگر فنونِ لطیفہ ہے۔ جس طرح ان فنون میں اپنی بات کہنے کے لئے مختلف تکنیک استعمال کی جاتی ہے۔ بالکل اسی طرح فلم بھی چند اصولوں کی پابند ہے اور ان اصولوں کو کسی کے کاروباری مقاصد کی خاطر قربان نہیں کیا جاسکتا۔ کیونکہ ایک غیر معیاری فلم سے صرف فلم متاثر نہیں ہوتی بلکہ اس کا دیگر فنون پر بھی منفی اثر پڑتا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ایک فلمساز کے ساتھ موسیقی کار، فائن آرٹس و دیگر فنون سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی کام کر رہے ہوتے ہیں۔ فلم کا دیگر فنون پر پڑنے والے اثر کے حوالے سے اپنے مضمون فلم اور ثقافت میں فیض صاحب نے لکھا کہ
      فلم اور فنون منفرد نہیں بلکہ مرکب ہے جس میں ادب، موسیقی، رقص، فوٹو گرافی، اداکاری سبھی کچھ شامل ہے۔ اس لئے فلم کے فن سے صرف فلم ہی نہیں باقی فنون بھی متاثر ہوتے ہیں۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ قریب قریب ہر فن کے بارے میں معاشرے کا ذوق بیشتر فلم ہی کے ذریعے سے مرتب ہوتا ہے۔
      فلم صرف سماج میں فنونِ لطیفہ کے بارے میں اجتماعی شعور کی تعمیر میں ہی نہیں بلکہ انسانی زندگی کے دیگر معاملات پر بھی اثر ڈالتی دکھائی دیتی ہے۔ کیونکہ اسکرین پر موجود کردار صرف فلمی کردار کی حد تک محدود نہیں ہوتا بلکہ وہ محسوس وغیر محسوس طریقوں سے اپنے دیکھنے والوں کی تربیت بھی کر رہا ہوتا ہے اور ان کی زندگیوں کا حصہ بن جاتا ہے۔ فلم دیکھنے والے اس کردار کا مثبت ومنفی، دونوں طرز کے اثر قبول کرتے ہیں، اس کی حرکات نیز اس کی شکل و صورت تک کی بھی نقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ آپ کو یاد ہوگا کہ عامر خان کی 2009 میں آنے والی فلم گجنی میں عامر خان کا ہئیراسٹائل لوگوں میں بہت مقبول ہوا تھا جبکہ ایک زمانہ ایسا بھی تھا جب ہر کوئی معروف پاکستانی ہیرو وحید مراد جیسے بال بنانا چاہتا تھا۔ امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں یہاں تک ہوا کہ سن 1997 میں کرائم ٹرالر فلم ہیٹ سے متاثر ہوکر دو امریکی باشندوں نے بینک لوٹنے کی کوشش کی۔ انہوں نے اس واردات میں قریب قریب بینک لوٹنے کا وہی طریقہ اپنایا، جو فلم میں دکھایا گیا تھا۔ الغرض، جس موثرانداز میں فلم اپنے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ سکتی ہے شاید وہ انداز دیگر فنون میں نہیں پایا جاتا کیونکہ فلم انسانی تجربہ سے زیادہ قریب تر محسوس ہوتی ہے۔
      ہمیں اس بات کو تسلیم کرنا ہوگا کہ فلم محض تفریح کا ذریعہ نہیں ہے بلکہ فلم اک فن ہے، جس کے ذریعے لوگوں کو بہت کچھ سکھایا جاسکتا ہے۔ میری فلم بینوں سے گزارش ہے کہ وہ ایسی فلمیں دیکھنے سے گریز کریں جو صرف تفریح کی خاطر چند سرمایہ داروں کے کاروباری مقاصد کو پیش نظر رکھ کر بنائی گئیں ہیں بلکہ ایسی فلمیں دیکھنے کو ترجیح دیں جو اپنے دیکھنے والوں کو سوچنے پر مجبور کریں اور معاشرے میں نئی تمدن کی راہیں ہموار کریں۔دوسری یہ کہ ہمیں فلم کے حوالے سے اپنی ایک رائے قائم کرنی ہوگی، جس کی بنیاد فلم کے اصولوں اور ہماری معاشرے کی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے رکھی گئی ہوں۔



      Similar Threads:

    2. #2
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: فلموں کے معاشرتی تہذیب پر اثرات

      hmmmm
      Thanks for nice sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    3. #3
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 PRINCE SHAAN's Avatar
      Join Date
      Apr 2015
      Posts
      765
      Threads
      100
      Thanks
      0
      Thanked 5 Times in 5 Posts
      Mentioned
      51 Post(s)
      Tagged
      1569 Thread(s)
      Rep Power
      40

      Re: فلموں کے معاشرتی تہذیب پر اثرات

      اچھی شیئرنگ کے لئے شکریہ



    4. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: فلموں کے معاشرتی تہذیب پر اثرات




    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •