رجب طیب اردوان مختصر دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعظم سے ملاقات
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان مختصر دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزیراعظم نواز شریف اور رجب طیب اردوان کی ملاقات میں پاک ترکی تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان کے مختصر دورے پر اسلام آباد پہنچے تو ایئر پورٹ پر وزیراعظم نواز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ رجب طیب اردوان کا صدارتی منصب سنبھالنے کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ ترک صدر نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ترکی کے تعلقات ، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نواز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔
Similar Threads:
Bookmarks