مائیکروسافٹ نے ونڈو10متعارف کرادی ……
واشنگٹن(نیٹ نیوز) بعد اب ونڈو 10 بھی متعارف کرادی۔مائیکروسافٹ کے مطابق ونڈو 10 دنیا بھرکے 190 ممالک میں دستیاب ہوگی اور اسے طویل المدت بنیادوں پر استعمال کیا جا سکے گا، جس کے لئے اس میں اپ ڈیٹس فراہم کیے جاتے رہیں گے ۔ونڈو7 اورونڈو8 استعمال کرنے والے صارفین اس نئے آپریٹنگ سسٹم کو مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں تاہم کمپیوٹربنانے والے اداروں کے لیے یہ سسٹم مفت نہیں ہوگا۔ مارکیٹ میں مائیکرو سافٹ سے مطابقت رکھنے والے کمپیوٹرزاورٹیبلٹس میں ونڈو 10پہلے سے ہی موجود ہوگی۔ ونڈو 10الگ سے فروخت کے لیے رواں برس کے اختتام تک دستیاب ہوگی۔مائیکروسافٹ کے مطابق ونڈو10کی تیاری میں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ بالخصوص سمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کے صارفین اس سے استفادہ کرسکیں جس کے لئے اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں ایپلی کیشنز کی تیاری پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔ /
Similar Threads:
Bookmarks