google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: مصنوعی آنکھ (لاکھوں زندگیوں کی روشنی لوٹ

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      مصنوعی آنکھ (لاکھوں زندگیوں کی روشنی لوٹ


      اختردیکھنا ایک پیچیدہ عمل ہے اور کسی چیز کی طرف دیکھنے اور اس کے نظر آنے کے درمیان کئی مرحلے ہیں۔ ہوتا یوں ہے کہ جب ہم کسی چیز کو دیکھتے ہیں تو آنکھ کا عدسہ بصارتی پردے پر اس کی الٹی تصویر بناتا ہے۔ یہ پردہ ڈیجیٹل کیمرے کے سینسر کی طرح کام کرتا ہے اور برقی لہروں کے ذریعے تصویر کو فوراً دماغ کے اس حصے میں منتقل کردیتا ہے ،جس کا تعلق دیکھنے سے ہے۔ دماغ اس کا موازنہ یادداشتوں سے کرتا ہے اور ہمیں پتا چل جاتا ہے ہم کیا دیکھ رہے ہیں یااس چیز کا رنگ کیا ہے۔ بینائی پر تحقیق کرنے والے سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ آنکھ کے پردے میں موجود اس خلیے کے کوڈ تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو دماغ کو برقی پیغام بھیجتا ہے۔دیکھنے کا عمل دماغ میں انجام پاتا ہے، آنکھ محض ایک ابتدائی کام کرتی ہے۔اگر دماغ کا بصارتی حصہ درست کام کررہاہو تووہ مصنوعی آنکھ سے پیغامات وصول کرکے چیزوں کو دیکھ سکتا ہے، لیکن اگر اس حصے میں کوئی خرابی ہوتو دیکھنے کا عمل درست طورپر انجام نہیں پاسکتا۔آنکھ کے پردے پر روشنی پڑنے سے اس کے خلیوں میں ایک مخصوص برقی نقش بنتے ہیں۔بصارتی خلیوں کے کوڈ تک رسائی کے بعد سائنس دانوں نے مصنوعی بصارتی پردہ تیار کیا،جسے انہوں نے ایک ایسے چوہے کی آنکھ میں لگایا جو مکمل طور پر اندھا تھا۔ آلہ نصب ہونے کے بعد چوہے تقریباً نارمل انداز میں دیکھنے کے قابل ہوگیا۔ مصنوعی آنکھ کی تیاری پر ایک عرصے سے کام ہورہاہے ، لیکن اس سے پہلے تک کوئی قابل ذکر کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔اب تک بننے والی بہترین مصنوعی آنکھ جن مریضوں کو لگائی گئی وہ صرف روشن اور کالے دھبے دیکھنے کے قابل ہوسکے تھے۔جب کہ نئی مصنوعی آنکھ دماغ کو وہی سنگنلز ملتے ہیں جو حقیقی آنکھ کے بصارتی خلیے بھیجتے ہیں۔نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کے جریدے میں شائع ہونے تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ماہرین کو یقین ہے کہ نئی مصنوعی آنکھ بہت سے لوگوں کی زندگیاں یکسر تبدیل کردے گی۔ نیویارک کی کارنل یونیورسٹی کی ڈاکٹر شیلا نیرن برگ نے ، جو اس تحقیق کی قیادت کررہی ہیں، کاکہناہے کہ بصارتی خلیے کا استعمال کرنے سے آنکھ کی کارکردگی اسی طرح بہتر ہوئی ہے ،جیسے کوئی تصویر ریزولوشن بڑھانے سے زیادہ واضح ہوجاتی ہے۔ دنیا بھر کے طبی سائنس دان طویل عرصے سے بینائی کے اس مرض کا علاج ڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں ،جس میں مبتلا ہوکر مریض آہستہ آہستہ بینائی سے مکمل طورپر محروم ہوجاتا ہے۔ یہ مرض بصارتی پردے کے روشنی محسوس کرنے والے خلیو ں کو تباہ کردیتا ہے ، جب کہ آنکھ اور دماغ کااعصابی تعلق قائم رہتا ہے۔اس مرض کے باعث دنیا بھر تقریباً دو کروڑ افراد ایسے ہیں جو یا تو اپنی بصارت کھوچکے ہیں یا پھر رفتہ رفتہ ان کی زندگی میں تاریکی بڑھ رہی ہے۔ سائنس دانوں کو توقع ہے کہ ان مریضوں کی آنکھوں میں مصنوعی پردہ لگانے سے ان کی بینائی واپس آجائے گی۔ماہرین کا کہناہے کہ دیکھنے کے لیے صرف ریزولوشن بڑھانا ہی کافی نہیں ۔ اصل کام روشنی کی لہروں کو ایسے پیغامات میں تبدیل کرنا ہے ،جسے دماغ پڑھ سکتا ہو۔ نئی مصنوعی آنکھ میں اسی پہلو کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ سائنس دانوں کا کہناہے کہ اندھے چوہے کی آنکھ میں مصنوعی بصارتی پردہ لگانے سے اس کی90 فی صد بینائی واپس آجانے کے بعد لاکھوں انسانوں کی زندگیوں میں روشنی لانے کا راستہ کھل گیا ہے۔ ٭…٭…٭
      -
      @CaLmInG MeLoDy @Gorgeous Princess @Nimra Rashid; @Arosa Hya @ayesha @intelligent086 @Ainee @maya @BDunc @UmerAmer @Rania @PRINCE SHAAN @Roomi @Special.Girl


      Similar Threads:

    2. #2
      Mobile Expirt www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Aseer e Wafa's Avatar
      Join Date
      Aug 2014
      Posts
      792
      Threads
      170
      Thanks
      72
      Thanked 60 Times in 41 Posts
      Mentioned
      432 Post(s)
      Tagged
      4343 Thread(s)
      Rep Power
      68

      Re: مصنوعی آنکھ (لاکھوں زندگیوں کی روشنی لوٹ

      very nice

      * ρяιηcєѕ *

    3. #3
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 PRINCE SHAAN's Avatar
      Join Date
      Apr 2015
      Posts
      765
      Threads
      100
      Thanks
      0
      Thanked 5 Times in 5 Posts
      Mentioned
      51 Post(s)
      Tagged
      1569 Thread(s)
      Rep Power
      40

      Re: مصنوعی آنکھ (لاکھوں زندگیوں کی روشنی لوٹ






    4. #4
      Designer www.urdutehzeb.com/public_html Daniel-7's Avatar
      Join Date
      Aug 2014
      Location
      Dhaka, Bangladesh
      Posts
      1,241
      Threads
      396
      Thanks
      194
      Thanked 284 Times in 127 Posts
      Mentioned
      51 Post(s)
      Tagged
      4299 Thread(s)
      Rep Power
      105

      Re: مصنوعی آنکھ (لاکھوں زندگیوں کی روشنی لوٹ

      Nice sharing!! Very informative.


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •