google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: حسیّت بطور تحریک

    Hybrid View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      حسیّت بطور تحریک



      حسّیت(Sensibility) ، منطقیت پسندی (Rationalizm) کے ردِعمل میں منظر عام پر آنے والی ایک ایسی تحریک تھی، جس نے اٹھارویں صدی کے آخر میں مغربی اصناف سخن خصوصاً ناول پر اپنے گہرے اثرات مرتسم کیے، تاہم کچھ مغربی ناقدین نے اس تحریک کو ایک محدود تناظر میں لیا اور اسے جذباتیات (Sentimetalizm) کے مترادف ٹھہراتے ہوئے سستی قسم کی جذبات نگاری سے مملو تحریروں کو بھی اسی تحریک کا شاخسانہ قرار دیا۔ جینٹ ٹو ڈ(Jannet Todd) کے مطابق: ’’ادبی تنقید میںجذبہ اور حسیّت مترادف تصور کیے جاتے ہیں۔ایک جذباتی ناول کسی بھی صورت میں حسّی ناول سے مختلف نہیں ہو سکتا‘‘۔ مغربی ناقدین کا مندرجہ بالا نقطہء نظر بتدریج ارتقائی مراحل سے گزرتا رہا اور بعد ازاں انسائیکلو پیڈیا بریٹنکا "Encyclopedia Britanica"(1797) میں حسّیت کی تعریف ذرا جامع انداز میں کرتے ہوئے اسے اُس ’فہم‘ سے تعبیر کیا گیا جو خوشی/غم۔ خوب صورتی/بدہیئتی کے باہمی تفاوت کا ادراک نفاست سے کر سکتی ہے۔ ’’حسیّت خوشی اور غم ،خوب صورتی اور بدہیئتی کا ایک عمدہ اور نازک ادراک ہے ‘‘ جینٹ ٹوڈنے جس عہد کو بنیاد بنا کر حسّیت اور جذباتیت کو ہم معنی قرار دیا تھا اسی عہد کے بعض مفکرین نے اس تحریک کو تھامس ہابس Thomas Hobbes) (کے اس مادی فلسفے کا ردِعمل قرار دیا جس فلسفے کی رو سے انسان کے عمومی رویّے اور کردار کے لیے ’خود غرضی‘ کوایک جزوِ لاینفک قرار دیا گیا تھا۔ مندرجہ بالا آرا کی روشنی اور ااٹھارویں صدی کے مغربی سیاق اور تناظر میں اب اگر ہم حسّیت کی تعریف کریں تو حسّیت انسانی ذات کا وہ مظہر قرار پائے گی جس کے ذریعے انسان نہ صرف جمالیاتی سطح پر اپنے حواسِ خمسہ کے ذریعے حظ اٹھاتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کرتا ہے بلکہ اخلاقی سطح پر دوسروں کے دکھ درد اور اجتماعی مسائل کا ادراک کرکے اپنے اشرف المخلوقات ہونے کا ثبوت بھی فراہم کرتا ہے۔حسّیت مندرجہ بالا دو سطحوں پر ایک طرف تو ’فہم‘سے مملوہو کر معاشری سطح پر فعال ہوتی ہے اور مختلف مظاہر مثلاً خیر/شر، اچھائی/برائی، ظلم/انصاف کے مابین تفوق کا فریضہ انجام دے کر ایک بہتر معاشرے کی تشکیل کا باعث بنتی ہے اور دوسری طرف جمالیاتی سطح پر انسانی جذبات مثلاً خوشی/غمی، غصّہ/پیار، نفرت/محبت کا فوری اظہار بہتر طریقے سے کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ ادبی سیاق میں ہم حسّیت کو ایک ایسا زود حسی ادراک قرار دے سکتے ہیںجو کسی چیز یاجذبے سے فوری اثر پذیری حاصل کرتا ہے، اگر عالمی ادبی روایت کا جائزہ لیا جائے تو ایسا ادب ہمیشہ کلاسیک کا درجہ اختیار کر لیتا ہے جس میں مذکورہ عہد کی حسّیت اپنے تمام تر عناصرِ ترکیبی کے ساتھ جذب ہو کر سامنے آتی ہے۔ وہ فنکار جو اپنی قوتِ متخیلہ کے ساتھ ساتھ ادراکی اور حسی سطح پر بھی فعال ہوتا ہے۔ اپنے فن پارے کو آفاقی جہات کا حامل بنادیتا ہے۔ (اختشام علی کی تازہ تصنیف’’جدید اُردو نظم میں عصری حسیّت ‘‘ سے مقتبس)


      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: حسیّت بطور تحریک

      Nice Sharing
      Thanks For Sharing



    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: حسیّت بطور تحریک

      Quote Originally Posted by UmerAmer View Post
      Nice Sharing
      Thanks For Sharing





    4. #4
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: حسیّت بطور تحریک

      Thanks for nice sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    5. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: حسیّت بطور تحریک

      Quote Originally Posted by Rania View Post
      Thanks for nice sharing



    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •