google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: پریشان مت ہوں! تھکاوٹ سے نجات ممکن ہے!

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      پریشان مت ہوں! تھکاوٹ سے نجات ممکن ہے!


      اپنی کسی گھریلو پریشانی کا غصہ بچوں اور شوہر پر مت نکالیں۔ اس طرح آپس کے تعلقات میں دراڑ پڑنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ ایسے وقت میں اپنے غصے کو کنٹرول کرنے کی کوشش کریں۔ کچھ وقت کیلئے کسی پرسکون جگہ پر اکیلی بیٹھ جائیں۔ بعض گھریلو خواتین اکثر جذباتی مسائل کا شکار رہتی ہیں۔ بظاہر انہیں جسمانی طور پر کوئی تکلیف نہیں ہوتی لیکن اس کے باوجود وہ اپنے آپ کو بہتر محسوس نہیں کرتیں۔ کبھی سردرد، کمر درد، بیزاری یا پھر ہر وقت بلاوجہ کی تھکان محسوس ہوتی ہے۔ اکثر خواتین اعصابی تنائو بھی محسوس کرتی ہیں۔ یہ تمام علامات فکر اور پریشانی کے باعث ظاہرہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ اپنی جسمانی استطاعت سے زیادہ کام کرنا بھی تھکاوٹ کا باعث بنتا ہے۔ اپنے غموں‘ فکروں اور پریشانیوں کے بارے میں مسلسل سوچتے رہنے اور انہیں صرف خود تک محدود رکھنے کی وجہ سے سخت قسم کے اعصابی تنائو کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انگلستان کے ماہر نفسیات جے اے ہیڈ فیلڈ کے مطابق: ’’جس تھکان سے ہمیں تکلیف پہنچتی ہے وہ زیادہ تر ذہنی ہوتی ہے جسمانی نہیں۔‘‘ کوشش کریں کہ اپنی پریشانی‘ فکر اور کسی بھی قسم کی الجھن کو اپنے شوہر سے ضرور شیئر کریں کیونکہ شوہر آپ کا بہترین دوست بھی ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ اپنی ماں، بہن یا پھر کسی قابل اعتماد دوست سے ذکر کریں اور ان کے دئیے گئے مناسب مشوروں پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔ بہت سی ایسی باتیں ہیں کہ اگر گھریلو خواتین ان پر عمل کریں تو کسی حد تک تھکاوٹ سے دور رہ سکتی ہیں۔ 1۔ اپنے کاموں کو سرانجام دینے کیلئے ان کی ایک فہرست بنالیں‘اس طرح سب کام وقت پر ہوجائیں گے اور آپ کو خود پر توجہ دینے کیلئے کچھ وقت بھی میسر آجائے گا۔ 2۔ ہر چیز کو اس کی جگہ پر رکھیں کیونکہ یہ سلیقہ شعار ہونے کی علامت ہے۔ اس سے آپ کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہوجائے گی۔ انگریزی کے معروف شاعر پوپ کے اس مصرعے کو ضرور اختیار کریں کہ ’’ترتیب اس کائنات کا سب سے پہلا اصول ہے۔‘‘ 3۔ گھر کے اہم کام سب سے پہلے نپٹائیں اور جو معمولی نوعیت کے کام ہیں وہ بعد میں کریں‘ ایسا کرنے سے آپ خود کو پرسکون محسوس کریں گی۔ 4۔ اپنے پڑوسیوں میں دلچسپی لیں‘ ان کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کریں تاکہ ضرورت پڑنے پر آپ لوگ ایک دوسرے کے کام آسکیں کیونکہ اچھے اور پرخلوص پڑوسی کسی نعمت سے کم نہیں ہوتے۔ 5۔ اپنی کسی گھریلو پریشانی کا غصہ بچوں اور شوہر پر مت نکالیں۔ اس طرح آپس کے تعلقات میں دراڑ پڑنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ ایسے وقت میں اپنے غصے کو کنٹرول کرنے کی کوشش کریں۔ کچھ وقت کیلئے کسی پرسکون جگہ پر اکیلی بیٹھ جائیں۔ کسی کتاب کا مطالعہ کریں۔ 6۔ اکثر خواتین اعصابی تنائو کے باعث سردرد‘ آنکھوںاور گردن کے پٹھوں میں کھچائو محسوس کرتی ہیں۔ آنکھوں کے مسلز کو آرام پہنچانے کیلئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے آپ آرام دہ حالت میں کسی کرسی پر بیٹھ جائیں‘ ذہنی طور پر خود کو پرسکون رکھیں‘ ہر قسم کی فکر اور پریشانی کو ذہن سے نکال دیں۔ آنکھیں بند کرلیں۔ اب دائیں ہاتھ کی ہتھیلی کو دائیں آنکھ اور بائیں ہاتھ کی ہتھیلی کو بائیں آنکھ پر رکھ دیں۔ دونوں بازوئوں کی کہنیوں کو یا تو میز پر ٹکا دیں یا پھر گھٹنوں کو ملا کر ان پر رکھیں‘ ایسا کم ازکم 10سے 20 منٹ تک کریں۔ اس سے آپ خود کو ذہنی طور پر پرسکون محسوس کریں گی اور آپ کی آنکھوں کا تنائو بھی کسی حد تک کم ہوجائے گا۔ گردن کے سکڑے ہوئے عضلات اور پٹھوں کو دوبارہ لچکیلا بنانے کیلئے صبح کے وقت آپ کسی ہوا دار جگہ پر کھڑی ہوجائیں‘ گہرے گہرے سانس لیں۔ اس کے بعد سر کو پہلے بائیں جانب جس قدر لے کر جاسکیں موڑیں‘ پھر واپس سیدھی پوزیشن میں لے آئیں‘ اس کے بعد دائیں جانب جس قدر گردن کو موڑ سکیں‘ موڑ یں۔ اس ورزش کو کم از کم پانچ سے 10 منٹ کریں۔ اس سے آپ کی گردن اور ریڑھ کی ہڈی کا اوپری حصہ آرام محسوس کرنے لگے گا۔ گردن کے پٹھوں کا کھچائو بھی ٹھیک ہوجائے گا۔ ان سب باتوں پر عمل کرکے یقینا آپ تھکاوٹ سے دور ہوسکتی ہیں۔ خود کو بہتر محسوس کریں گی اور اپنے گھریلو کاموں کو خوش دلی سے سرانجام دینے کی کوشش کرسکتی ہیں۔



      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 PRINCE SHAAN's Avatar
      Join Date
      Apr 2015
      Posts
      765
      Threads
      100
      Thanks
      0
      Thanked 5 Times in 5 Posts
      Mentioned
      51 Post(s)
      Tagged
      1569 Thread(s)
      Rep Power
      40

      Re: پریشان مت ہوں! تھکاوٹ سے نجات ممکن ہے!

      بہت ہی اچھی شیئرنگ کی ہے آپ نے




    3. #3
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      298
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6321 Thread(s)
      Rep Power
      121

      Re: پریشان مت ہوں! تھکاوٹ سے نجات ممکن ہے!

      V good info


    4. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: پریشان مت ہوں! تھکاوٹ سے نجات ممکن ہے!




    5. #5
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: پریشان مت ہوں! تھکاوٹ سے نجات ممکن ہے!

      Nice sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •