google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: گھنے اور دیدہ زیب بالوں کیلئے گھر پر شیمپو 

    Hybrid View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      گھنے اور دیدہ زیب بالوں کیلئے گھر پر شیمپو 



      چہرے پر میک اَپ چاہے کتنی ہی محنت سے کیا گیا ہو اگر بال چہرے کی مناسبت سے نہ سنوارے جائیں تو ساری محنت بیکار ہو جاتی ہے لیکن بالوں کو سنوارنے کا لطف تبھی آتا ہے جب بال صحت مند، چمکدار اور خوبصورت ہوں۔ خوشنما اور لمبے بالوں کے حصول کے لئے مختلف قسم کے شیمپو، تیل اور جیل استعمال کئے جاتے ہیں مگر نتیجہ کچھ نہیں نکلتا۔ الٹا شیمپو بال خراب کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ آج ہم آپ کو گھر میں شیمپو تیار کرنے کے طریقے بتاتے ہیں جو نہ صرف بالوں کوگھنے اور چمکدار بناتے ہیں بلکہ مضر اثرات سے بالکل پاک ہوتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ آپ مہنگے شیمپو اورسیٹنگ لوشنز استعمال کریں اگر آپ زیادہ اخراجات برداشت نہیں کر سکتیں تو گھر میں ہربل شیمپو وغیرہ بنا لیں درج ذیل نسخوں میں سے آپ کوئی سا بھی اپنے لئے منتخب کر سکتی ہیں۔ (رم شیمپو) خشکی سکری کے لئے:دو عدد انڈوں کی زردیاں، دو کھانے کے چمچ السی کا تیل اور دو کھانے کے چمچ رم ملائیں انہیں اچھی طرح پھینٹ لیں سر کی جلد اور بالوں پر لگائیں کم از کم ایک گھنٹہ لگا رہنے دیں۔ یہ نسخہ سکری اور خشکی کے خاتمہ کے لئے ہے۔ (ایگ شیمپو) بالوں کی صحت کیلئے: بالوں کی صحت و آرائش کے لئے یہ نسخہ سب سے قدیم ہے۔انڈے پروٹین سے مالا مال ہوتے ہیں ان سے فائدہ اٹھانے کے لئے ہر دور میں خواتین مستعد رہی ہیں۔ ایک گلاس گرم پانی میں دو انڈوں کی زردیاں پھینٹ لیں۔ اس پانی سے بالوں کو اچھی طرح تر کرکے سر کی جلد میں ہلکی ہلکی مالش کریں باقی پانی سے بالوں کو تر کر لیں۔ سر کی جلدپر بھی خوب لگائیں۔ ( کنڈیشننگ شیمپو) بال لمبے، گھنے اور دیدہ زیب بنانے کیلئے:کوئی سستا سا شیمپو ایک یا دو چمچ، انڈہ ایک عدد ، ایک کھانے کا چمچ سادہ جلاٹین پاؤڈر لیں انہیں آہستہ آہستہ پھینٹیں تاکہ یک جان ہو جائیں۔ یہ ایک موثر کنڈشنگ شیمپو ہے کیونکہ انڈے اور جلاٹین دونوں پروٹین ہیں اور بالوں کو گھنا اور دیدہ زیب بناتے ہیں۔ ٹانک شیمپو:خشک ریٹھہ، سیکاکائی اور آملہ، ہر ایک 30گرام مقدار میں لے لیں انہیں ایک لٹر پانی میں چوبیس گھنٹے تک پڑا رہنے دیں اور پھر ابالنے کے بعد ٹھنڈا ہونے دیں چھلنی یا باریک کپڑے سے چھان لیں اب یہ شیمپو کی طرح استعمال کرنے کے لئے تیار ہے۔ (ہرب شیمپو) بالوں کو لچک دار اور چمکدار بنانے کیلئے:خشک زیتون اور سیکاکائی کے دانے دونوں 200 گرام لے لیں انہیں ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔ کسی لوہے کے برتن میں ایک رات بھگوئے رکھیں اگلی صبح 10سے 15منٹ تک ابا لیں اور پھر چھان لیں بچ جانے والے گودے کو پتلا کر کے شیمپو کے طور پر استعمال کریں یہ شیمپو آپ کے بالوں کولچکدار بناتا ہے۔ بال سیٹ کرنے والالوشن (لیموں کا رس):ایک لیموں کا رس نکالیں اسے چھان لینے کے بعد بالوں کو سیٹ کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ رس بالوں کو چمکدار بناتا ہے لیموں کا رس بہت جلد خشک ہو جاتا ہے۔ اس کے لئے نسخہ یہ ہے کہ ایک لیموں کا ٹکڑا کاٹ لیں پھر ایک کپ پانی ابا لیں۔ جب پانی آدھا کپ رہ جائے تو آگ سے اتار لیں اب اسے چھان کر استعمال کر سکتے ہیں ۔




      Similar Threads:

    2. #2
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: گھنے اور دیدہ زیب بالوں کیلئے گھر پر شیمپو

      عمدہ اور لاجواب
      شیئر کرنے کا شکریہ






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    3. #3
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 PRINCE SHAAN's Avatar
      Join Date
      Apr 2015
      Posts
      765
      Threads
      100
      Thanks
      0
      Thanked 5 Times in 5 Posts
      Mentioned
      51 Post(s)
      Tagged
      1569 Thread(s)
      Rep Power
      40

      Re: گھنے اور دیدہ زیب بالوں کیلئے گھر پر شیمپو






    4. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: گھنے اور دیدہ زیب بالوں کیلئے گھر پر شیمپو




    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •